?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی ملک ڈنمارک کی عالمی کنٹینر شپنگ کمپنی ’مرسک لائن‘ نے پاکستان کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کیا ہے اور حکومت نے تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ نے اسلام آباد میں شپنگ کمپنی کے حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران اس سرمایہ کاری کے اعلان کو پاکستان کی جہاز رانی اور لاجسٹکس صنعت کے لیے اہم کامیابی قرار دیا اور تعاون میں اضافے سے طویل مدتی معاشی فوائد کے امکانات کو اجاگر کیا۔
مرسک لائن کے حکام نے حکومت اور وزارت بحری امور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
قیصر احمد شیخ نے مرسک لائن کے عہدیداروں کو ان کے آپریشنز کو آسان بنانے اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مرسک لائن کے ساتھ کام کرنے اور ان کی سرمایہ کاری کے لیے ہموار اور موثر طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، شراکت داری کی شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور فریقین کے درمیان باضابطہ معاہدہ ہونے سے قبل یہ میٹنگ بہت اہم تھی۔
وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تعاون مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا اور پاکستان کے بحری انفرااسٹرکچر کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔
دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے پی ایم ٹرمینلز کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کے اظہار کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے گروپ کو سہولت فراہم کرنے، انہیں برابری کی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


مشہور خبریں۔
ملکی مسائل حل کرنے کیلئے پائیدار عالمی تعلقات ضروری ہیں، بلاول بھٹو
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
جون
1200 یمنی اب بھی قید میں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صنعا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے یمنی قیدیوں کے
مئی
بھارتی خریدار، روسی تیل، چینی پیسہ،ڈالر غائب
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:ماہرین اس اقدام کو بین الاقوامی لین دین میں یوآن کی
جولائی
جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد
?️ 16 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) اے ٹی سی راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ
دسمبر
اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا؛ وجہ؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو 374 دن گزر چکے ہیں۔ ایک
اکتوبر
ٹرمپ کے وینزویلا پر حکمرانی کے لیے شرائط
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی سکریٹری دفاع پیٹر ہیگزٹ نے سی بی ایس نیٹ ورک
وزیراعظم عمران خان نے5ارب روپے کی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان بین الوزارتی رابطہ سیل (AICC) نومبر 2021 میں
جنوری
خطے سے امریکیوں کو نکالنے کا معما کیسے مکمل ہوگا؟
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے خطے کی حالیہ صورتحال بالخصوص
مارچ