چینی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے پر ان کے سیاسی مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی.

جنہوں نے صدر پر پی ٹی آئی کے کارکن کی طرح کام کرنے کا الزام لگایا اور ایک قانونی ماہر نے کا کہنا ہے کہ عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر کے’اپنے حقوق کے مطابق ٹھیک کیا ہے’۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدر سے مشاورت نہ کرنے کے اپنے فیصلے کی دوبارہ توثیق کے کچھ گھنٹوں بعد صدر پاکستان نے دونوں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 9 اپریل کو ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو لکھے ایک خط میں صدر عارف علوی نے کہا کہ تاریخ کا اعلان الیکشن ایکٹ کی دفعہ 57(1) کے تحت کیا گیا، انہوں نے ای سی پی کو اس تاریخ کے مطابق الیکشن شیڈول جاری کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

عارف علوی کے اعلان کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیریں رحمٰن نے کہا کہ ’صدر صاحب جلد بازی میں الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کی بھی خلاف ورزی کر بیٹھے ہیں، الیکشن ایکٹ صدر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی ’عام انتخابات‘ کے اعلان کا اختیار دیتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آئین کے مطابق صوبائی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صوبے کے گورنر نے کرنا ہے، صدر نے نہیں۔ صدر عارف علوی عمران خان کی خوشنودی کے خاطر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، انہیں اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا چاہیے‘۔

وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور پی پی پی رہنما رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ انتخابات آئین کے مطابق ہونے چاہیئیں لیکن صدر کی دی گئی تاریخ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’صدر نے قاسم سوری کی طرح اپنی پارٹی قیادت کے احکامات کی تعمیل کی ہے‘۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-فضل) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صدر نے ’ایک بادشاہ اور پی ٹی آئی ورکر کی طرح آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گورنرز اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی کا اقدام مس کنڈکٹ ہے جس پر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا ہوگا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ عارف علوی پر صدر کے دفتر کو سازشوں کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے صدر مملکت سے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، وہ الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتے’۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت پر عمران خان کی خواہش پر آزاد آئینی ادارے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ’آپ صدر ہیں، پارٹی ورکر نہیں‘۔

تاہم ایڈووکیٹ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ صدر کو وزیراعظم کی تجاویز پر عمل کرنا چاہیے لیکن چند مخصوص معاملات میں آئین انہیں خود سے اقدام اٹھانے کی اجازت دیتا ہے لیکن الیکشن کی تاریخ کا اعلان وہ معاملہ نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات غیر واضح ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کو ’عام انتخابات‘ کہا جاسکے گا یا نہیں۔

سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 57 ایک ’پیچیدہ شق‘ ہے عدالت اسے ختم بھی کرسکتی ہے، اگرچہ یہ ملکی قانون کا حصہ ہے اس لیے اس کی تشریح اور اس پر عمل کرنا ہوگا۔

تاہم بیرسٹر محمد احمد پنوستا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 57 کے تحت اپنے اختیار کا استعمال کیا اور انہوں نے اپنے حق کے مطابق انتخابات کا اعلان کیا۔

دوسری جانب جے یو آئی ف کے اراکین پارلیمان نے دونوں ایوانوں میں صدر کی مذمتی قرار دار پیش کی۔

قرار داد میں کہا گیا تھا کہ ’آئین کے تحت صدر کو اس طرح کے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے اور وہ آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں‘۔

مشہور خبریں۔

لیبیا سے برطانوی سفیر کو نکالنے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا میں لندن کے سفارت خانے کی جانب سےاس ملک کی

کرم: سیز فائر کے باوجود وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری، اموات 73 ہوگئیں

?️ 26 نومبر 2024 ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی

دعا ہے سالِ نو پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی و معاشی استحکام لائے، صدر مملکت

?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے

ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی

?️ 13 اپریل 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا توسیع لینے سے انکار، رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید

?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم

سعودی حکومت نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے:اقوام متحدہ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سربراہ نے سعودی

نیٹو کی ترقی مشرق میں جنگ کے بیج بو رہی ہے: چین

?️ 29 جون 2022سچ خبریں:  سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے

ہم اپنی سرزمین کو آزاد کرائیں گے اور اسرائیل کو نکال باہر کریں گے: فلسطینی استقامت

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی استقامتی گروپوں نے اس بات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے