چینی ترقیاتی بینک سے 70 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ الحمداللہ، چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 22 فروری کو اسحٰق ڈار نے بتایا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک کے بورڈ نے رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 70 کروڑ ڈالر کی سہولت کی منظوری دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے جس سے اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کو فنڈز کی شدید ضرورت ہے کیونکہ اسے معاشی بحران کے چیلنجز درپیش ہیں جبکہ مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر کے قریب ہیں، جس سے بمشکل تین ہفتے کی درآمدات کی جاسکتی ہیں۔

حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بیل آؤٹ کے لیے ورچوئل مذاکرات کر رہی ہے جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملے گی، اس کے علاوہ دوست ممالک اور کثیر الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈز ملنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

اسحٰق ڈار نے رواں سال کے آغاز میں کہا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال جون کے اختتام تک توقع سے بہت بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ چین اور سعودی عرب اپنی حمایت میں اضافہ کریں گے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلے کے تخمینے سے تقریباً 3 ارب ڈالر کم ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے زوال کا جائزہ

🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یومِ نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر، جسے صہیونی اپنی

صیہونی وزات جنگ کی حالت زار

🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مظاہرین نے مسلسل دوسری رات بھی صیہونی وزارت جنگ

10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کریں گے

🗓️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا

اسرائیل حماس سے ہار چکا ہے: صیہونی تھنک ٹینک

🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ایک صیہونی تھنک ٹینک نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں اعتراف

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار، الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت قرار دے دیا

🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان

حکومت کی جلد بازی میں کی گئی قانون سازی کے طریقہ کار سے اتفاق نہیں، چیف جسٹس

🗓️ 15 جون 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی بینکنگ کورٹ میں ویڈیو لنک پیشی کی درخواست مسترد

🗓️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس چیئرمین

پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے اسٹیشن سے کمائی کا فیصلہ کر لیا

🗓️ 11 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں)  اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے