چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصری صدر سے ملاقات کی

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصر کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ، جس میں فوجی تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اورعلاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی ، اس دوران مصری صدر نے پاکستانی مسلح افواج کیلئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا اور کہا کہ مصرپاکستان کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان مصرکے ساتھ موجودہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ، اس کے علاوہ ندیم رضا نے مصری وزیردفاع اورتینوں مسلح افواج کےسربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں اور دفاع اورسیکیورٹی امورپربات چیت کے دوسرے راؤنڈ کی قیادت کی ، اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے انتہا پسندی کے خاتمے اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کےکردارپرروشنی بھی ڈالی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی صحافی

🗓️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک عرب تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ

داعش کا سربراہ کیسے مارا گیا؟

🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں:  امریکی صدر نے  وائٹ ہاؤس میں ایک مختصر تقریر میں

میکرون اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کن مقاصد کو حاصل کر رہے ہیں؟

🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور

گیلنٹ کی برطرفی؛ اندرونی تنازعات میں شدت

🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم

سعودی عرب کی کھیلوں کے ذریعے اپنی امیج بحال کرنے کی بے سود کوشش

🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب میں جبر

اسرائیل میں کسی بھی لمحہ خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے:صیہونی تجزیہ کار

🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:ایک صہیونی تجزیہ کار نے اسرائیلیوں کی زندگیوں پر نیتن یاہو

صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد حل عوامی مزاحمت ہے: حماس

🗓️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے