?️
کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہوائیں اسلام آبادمیں چل رہی ہیں اس کا اثرکراچی میں بھی نظرآرہاہے، سیاست میں آنے کیلئے بڑا دل چاہیے ،اب کمزور لوگ نہیں آتے عمران خان ملک کوآئین کےتحت نہیں چلا سکتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں احتساب عدالت سندھ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری صحیح معنوں میں نہیں ہوئی ، سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں بھی گنتی صحیح نہیں ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ میں بجلی کے پراجیکٹ انہوں نے بند کردیئے، اس پربھی ہم نے درخواست کی تھی مگر ایجنڈے میں شامل نہیں، عمران خان کی حکومت ملک کوآئین کےتحت نہیں چلا سکتی، اس حکومت کے جانےکا وقت آگیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے انتیس مئی کو مردم شماری کو چیلنج کیا تھا، اس پر مشترکہ اجلاس نہیں بلایا، دھاندلی کیلئے کچھ کرنا ہے تو مشترکہ اجلاس ہے۔۔ معاملے کو آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں ساٹھ ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نااہل کم عقل لوگ آئین کی پاسداری نہیں کررہے، ان کو آئین اور قانون کی سمجھ نہیں ہے، مردم شماری کا فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سنا ہے فون کالز آرہی ہیں کہ میں تو ڈوبوں گا تمہیں بھی لے ڈوبوں گا، جوہوائیں اسلام آبادمیں چل رہی ہیں اس کا اثر کراچی میں بھی نظرآرہاہے، ان لوگوں جو ماحول پیدا کیا ہے اللہ کرے مزید آگے نہ جائے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کا بیانیہ کامیاب ہوتا نظر نہیں آرہا ، سیاست میں آنے کیلئے بڑا دل چاہیے ،اب کمزور لوگ نہیں آتے، پیپلزپاٹی اپنے ووٹر کے اشاروں پر چلتی ہے اور عوام کا اشارہ یہ ہے کہ ان حکمرانوں سےجان چھڑائی جائے۔
خیال رہے احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، جس میں ملزمان کی کمرہ عدالت میں حاضریاں لگائی گئی تاہم وزیر اعلیٰ سندھ اوردیگرملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ جلد سازش کرنے پر کیوں مایوس ہوئے؟
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:ایسی صورت حال میں کہ جب اسرائیل کے خارجہ تعلقات بالعموم
اپریل
اب یوکرین میں انتخابات کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘پولیٹیکو’ میگزین کے ساتھ خصوصی انٹرویو
دسمبر
اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء
نومبر
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے خلاف مراکشی باشندوں کے مظاہرے
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:مراکشی حکومت کےصیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
دسمبر
حماس کے سربراہ کا آیت اللہ خامنہ ای کے نام پیغام
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:ایران کے انقلاب اسلامی کی فتح کی 42 ویں سالگرہ کے
فروری
شام کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم بے نقاب
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں صیہونی حکومت کی جارحانہ پیش قدمی کے دوران،
مارچ
نیتن یاہو احتجاج کرنے والے صیہونیوں کو کیسے سڑکوں پر لائے؟
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:نومبر 2022 کے انتخابات میں نیتن یاہو کے حامی دھڑے کی
اپریل
پنجاب انتخابات: امید کرتے ہیں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور کوئی حل نکل آئے گا، چیف جسٹس
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس
مئی