?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہٰں کی جائے گی ، شہباز شریف خود کرپشن کے الزامات کا سامنے کررہے ہیں تو ایسی صورت میں اُن سے کیسے مشاورت کی جائے؟ کیا چوروں سے پوچھ کر آئندہ کا چیئرمین نیب لگائیں گے؟۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے اپنے دور میں بہترین کام کیا ہے اور بڑے پیمانے پر وصولیاں بھی کی ہیں تاہم بھی تک چیئرمین نیب کی مدت یا نیب قوانین سے متعلق ابھی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی ، ممکن ہے وزارتِ قانون اس حوالے سے کوئی کام کررہا ہو مگر ابھی تک کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا تاہم چیئرمین نیب کی مدت سے متعلق فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی ، اس معاملے پر شہبازشریف سے کوئی مشاورت نہیں کی جائے گی۔
دوسری طرف پاکستان سے 30 ملین پاؤنڈ وصول کرنے والے براڈشیٹ نے نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے، براڈشیٹ نے نیب اور حکومت پاکستان سے مزید 1.2 ملین پاوٴنڈ مانگ لیے ہیں، مزید 1.2 ملین پاؤنڈقانونی فیس اور ادائیگیوں کی مد میں مانگے گئے ہیں،بینک ذرائع لندن کا کہنا ہے کہ 17 اگست کو براڈشیٹ کو 9 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ ادا کیے گئے، براڈشیٹ کے وکلاء نے لندن میں نیب کے وکلاء ایلن اینڈ ایوری کو خط بھیج دیا ہے۔
، خط میں براڈشیٹ وکلاء نے کہا کہ 1.2 ملین پاؤنڈ کی رقم حکومت پاکستان سے اصل رقم لینے میں خرچ ہوئی، ان اخراجات کا عدالت جائزہ لے چکی ہے، نیب کو یہ رقم اپنے اور وکلاء کے طرز عمل اور غیرفعال ہونے پر دینی پڑے گی۔ سی ای او کاوے موسوی نے کہا کہ وکلاء نے حکومت پاکستان کو معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، معاملہ خوش اسلوبی سے حل نہ ہوا تو کاروائی کو آگے بڑھائیں گے ، نیب پہلے بھی آربٹریشن ایوارڈ کو مطمئن نہیں کرسکا تھا، ہائیکورٹ کے حکامات کی تعمیل کرانے کیلئے بہت کام کرنا پڑا، خط میں نیب کو سست اور غیرضروری تاخیر کا ذمہ دار بھی قرار دیا گیا، براڈشیٹ وکلاء کا خط نیب اسلام آباد ہیڈکوارٹر بھی پہنچ گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
آپریشن غضب للحق: 641 خوارج ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ۔ عطا تارڑ
?️ 11 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے
مارچ
فلسطینی و لبنانی مزاحمتی اتحاد کے اہم رکن شہید
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:لبنان کی اسلامی جماعت کی عسکری شاخ فجر فورسز کے
اپریل
اسرائیل کب سے ایٹمی بم بنا رہا ہے؟
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں
دسمبر
کانگو بخار کا ایک اور مریض کراچی پہنچنے کے چند گھنٹے بعد چل بسا
?️ 11 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) بلوچستان سے کراچی منتقل ہونے کے چند گھنٹوں بعد
نومبر
روس کی ضمانت کے بغیر بائیڈن نے یوکرین کا دورہ کرنے کی ہمت نہیں کی: ماسکو
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جو بائیڈن
فروری
نیتن یاہو اسرائیل کی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن چکے ہیں: صیہونی میڈیا
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:اس کارروائی سے نیتن یاہو نے ظاہر کیا کہ وہ ہمارے
مارچ
تین ہفتے سے سلمان رشدی بے خبر
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: تین ہفتے قبل مغربی نیویارک میں پیغمبر اسلام (ص) کی
ستمبر
یمن کے عجائبات آنے والے ہیں: انصار اللہ
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک سینئر
مارچ