?️
لاہور ( سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کردی گئی، کان کنوں کے لیے ریسکیو اسکواڈ قائم کردیا ہے، معذور کان کنوں کو 6 ہزار روپے ماہانہ کی گرانٹ دی جائے گی کان کنوں کے بچوں کے لیے اسکالر شپ کی مد میں 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کان کنوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت کان کنوں کے لیے ریسکیو اسکواڈ قائم کیا گیا ہے ، کان کنی کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سرگودھا پل 111 پر ریسکیو اسکواڈ قائم کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میانوالی مکڑ وال میں 10 بیڈز پر مشتمل مائنز لیبر ویلفیئر اسپتال بنایا گیا ہے اس کے علاوہ 6 مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسریاں بھی بنائی جارہی ہیں ، اس کے علاوہ چکوال میں کان کنوں کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کان کنوں کے بچوں کے لیے اسکالر شپ کی مد میں 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کان کنوں کے 5 ہزار 600 بچوں کو تعلیمی وظائف 8 کروڑ 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے جب کہ معذور کان کنوں کو 6 ہزار روپے ماہانہ کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کنسٹرکشن سیکٹر کے فروغ کیلئے سیمنٹ سیکٹر پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کیلئے22نئے این او سی جاری کئے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں 10 سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے این او سی جاری ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے مزید این او سی کے اجراء کا عمل جاری ہے۔نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، پسماندہ علاقوں میں نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے معاشی ترقی ہوگی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ نمک اور کوئلے کی صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ، پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک ارب 64کروڑ روپے ریونیو وصولی کی گئی ہے ، نمک کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے 21راک سالٹ ایکسپلوریشن لائسنس جاری کئے گئے ، کوئلے کی 4اورنمک کی 8 مائنز کے آغاز سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ، کوئلہ کی کان کنی پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور کوئلہ کے 20 بلاکس کے نیلام عام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اس بحرانی صورتحال میں سینٹ کام کے کمانڈر کے خفیہ دورۂ اسرائیل کا مقصد
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل
اپریل
امریکی جمہوریت کے بحران پر توجہ دینے کی ضرورت
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سابق نائب
جولائی
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز، دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 6 جوان شہید
?️ 22 اگست 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز
اگست
حکومت اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامند
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لیے قائم
اکتوبر
سیاسی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، سرفراز بگٹی
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واضح
دسمبر
فلسطینی صحافی کے قتل کا کیس عدالت میں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی صحافیوں کی تنظیم کے سیکرٹری ناصر ابوبکراور صحافیوں
ستمبر
ٹرمپ کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم عائد
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے موجودہ
جون
فیلڈمارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ریٹائر ہوکر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہاؤس نہیں رانا ثناءاللہ
?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فیلڈ
اکتوبر