?️
لاہور(سچ خبریں)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس( ر) جاوید اقبال نے منگل کے روز میگا کرپشن مقدمات میں ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کے ہمراہ چیئر مین نیب کو میگا کرپشن مقدمات پر جامع بریفنگ دی۔
چیئر مین نیب جلد متعدد ہا وسنگ سوسائٹیوں سے برآمد کئے گئے 1 ارب سے زائد مالیت کے چیکس دورانِ تقریب متاثرین کے حوالے کرینگے۔بریفنگ کے دوران نیب آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیب کیسز کی تحقیقات کو کسی بھی دبا ویا اثر سے مبرا ہو کر صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکی وابستگی پاکستان اور پاکستان کے عوام اور انکے مفادات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کا کام بدعنوانی کیخلاف ہر حالت میں متحرک رہنا ہے اور نیب اپنے لائحہ عمل پر عملی طور پر عمل پیرا ہے۔ نیب ریفرنسز کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5 سالوں کے دوران نیب نے 1405 ملزمان کو معزز عدالتوں سے سزائیں دلوائی ہیں جو نیب کے آپریشنل و پراسیکیوشن ونگ کی کامیابی کا عملی مظاہرہ ہے۔ نیب لاہور بیورو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں کے دوران نیب لاہور کے اقدامات و ریکوریوں نے نیب کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلی ترین قومی ادارہ ہے جسکے تمام اقدامات ہمیشہ آئین و قانون کے تابع رہتے ہوئے سرانجام دیئے جاتے ہیں۔ نیب کی کارکردگی کو متعدد قومی اور بین الاقوامی اداروں نے نہ صرف سراہا ہے بلکہ نیب کو اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ بھی قرار دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین: قبل از وقت پیدا ہونیوالے نوزائیدہ بچوں کی موت پر ارمینا خان رو پڑیں
?️ 20 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی فلسطین پر بربریت جاری ہے اور اب
نومبر
شام سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ
?️ 9 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام سے
دسمبر
غزہ جنگ سے صیہونیوں کو کیا ملا ہے؟فوجی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک فوجی ماہر نے 4000 فلسطینی مجاہدین کی ہلاکت کے
جنوری
فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ
نومبر
امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکا کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکہ کے لیئے سب
اپریل
قربانی کے نام پر گروپ میں شامل کرنیوالے مدد گار نہیں شکاری ہوتے ہیں۔ متاثرہ طالبہ
?️ 29 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے لیے بچوں کو
دسمبر
جسٹس اقبال حمید الرحمٰن وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس مقرر
?️ 30 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال
مئی
ماضی میں شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں ستاروں کے لیے مالی مشکلات کا شکار
اگست