?️
سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد کی خارجہ پالیسی میں فلسطین کی حمایت ایک اہم اصول ہے اور ہم غاصب صیہونی حکومت کے ظلم و بربریت کا مقابلہ کرنے میں فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطین کے مظلوم عوام اور ان کی خودمختاری اور خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، بیان میں کہا گیا ہے کہ حق خود ارادیت فلسطینی عوام کا ناقابل تنسیخ حق ہے جس سے کبھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے آزادی کے حق اور اس کے منصفانہ حل کی ضرورت کو تسلیم کرنے کا موقع اٹھا رہا ہے، پاکستانی وزارت خارجہ نے مزید کہاکہ اس ملک کی حکومت اور عوام ایک بار پھر فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یوم یکجہتی مناتے ہیں اور فلسطینی عوام کے لیے انصاف کے قائم کرنے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر اس کی ضرورت پر زور دیتے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کے ادارے مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے ظلم پر جواب دہ ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا اور اس نے صیہونی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کی ہے،یادرہے کہ گزشتہ روز پاکستانی جماعتوں نے اسلام آباد میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور مقررین نے فلسطینی عوام خصوصاً حماس اور اسلامی جہاد جیسی مزاحمتی جماعتوں کے خلاف مغربی ممالک کے متعصبانہ رویے کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی اتحاد کے فروغ کو مسئلہ فلسطین کے حل اور اس ملک کے مظلوم عوام کے حقوق کے دفاع کی کلید قرار دیا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
ہمیں کوئی تحفظ نہیں:صیہونی مظاہرین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد
مئی
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخواہ میں ای پنشن سسٹم کی منظوری دیدی
?️ 8 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں
ستمبر
یوکرائن جنگ نے مغرب کی اصلیت ظاہر کردی :شامی صدر
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرائن
مارچ
امریکہ کی اخلاقی بنیادیں تباہ ہو چکی ہیں: امریکی کارڈینل
?️ 16 مارچ 2026سچ خبریں:ایک امریکی کارڈینل نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ
مارچ
کیا حزب اللہ طویل مدتی جنگ کے لیے تیار ہے؟ صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کا
اکتوبر
سیکس اسکینڈل سے بچنے میں ٹرمپ ناکام
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: رائٹرز رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ کے لیے ایک
جنوری
قابض صیہونی فلسطینیوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے:عراقی رہنما
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما نے غزہ میں ہونے
اگست
ایران کے ساتھ جنگ نے امریکی فضائی طاقت پول کھول دی: المانیٹر
?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں:المانیٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف فضائی حملوں کے
اپریل