?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور تاجکستان کےصدر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان، تاجکستان سے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہم سمجھتا ہے ، دونوں ممالک مذہبی ، معاشرتی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سےتاجکستان کےصدرامام علی رحمان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،تاجکستان میں پاکستان کےسفیرعمران حیدر بھی شریک تھے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال،رابطہ کاری کوفروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ، چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان تاجکستان سےدوطرفہ تعلقات کوبہت اہم سمجھتا ہے، خطے کی رابطہ کاری اقتصادی ترقی کیلئےاہم ہے۔
صادق سنجرانی نے تجارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارت سمیت کثیرالجہتی تعاون کوفروغ دیناانتہائی اہم ہے، رابطہ کاری کیلئےپارلیمانی تعاون ،ادارہ جاتی معاونت کوفروغ دیناہو گا، پاکستان،تاجکستان مذہبی،معاشرتی،ثقافتی رشتوں میں جڑےہیں ، وسطی ایشیائی ممالک سےدوطرفہ تعاون کوبڑھانےکاخواہاں ہے۔
چیئرمین سینیٹ نےامن، سلامتی اوت ترقی کے حوالے سے تاجک صدر سے گفتگو میں کہا امن،سلامتی،ترقی ہمارامشترکہ وژن ہے، خطےکی ترقی کیلئےامن کواہم سمجھتےہیں، اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں سےتعلقات کومزیدتقویت ملےگی۔ اس موقع پر تاجک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کادورہ کرکےخوشی ہوئی،ملاقاتیں انتہائی مفیدرہیں، دوروں سےدوطرفہ روابط کومزیدفروغ ملےگا۔


مشہور خبریں۔
لیبیا سے برطانوی سفیر کو نکالنے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا میں لندن کے سفارت خانے کی جانب سےاس ملک کی
دسمبر
نیتن یاہو نے جنگ کا ڈھول بجا دیا
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ شہر پر حملوں کے تسلسل اور
ستمبر
مقبوضہ فلسطین میں منکی پوکس کے پہلے کیس کا اندراج
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اس بیماری کا پہلا کیس مقبوضہ فلسطین میں اسی وقت
مئی
حماس جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے: عبرانی میڈیا
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ اس
فروری
پاکستانی جنرل: بھارت کے ساتھ بات چیت کو جنگ پر ترجیح دی جاتی ہے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے
مئی
ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر نائیجیریا کا ردعمل
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: نائیجیریا کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں
نومبر
عراقی پارلیمنٹ میں لگی آگ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو پارلیمنٹ کے استقبالیہ محل میں
اگست
سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
?️ 10 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو نظر انداز
فروری