?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں چاہے آئی جے آئی جیسا اتحاد ہی کیوں نہ بن جائے، پیپلز پارٹی کو ہر چیلنج قبول ہے اور وہ انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمٰن نے پروگرام ان فوکس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹتی، اسی لیے غریب اور مظلوم ہمیشہ پیپلز پارٹی کی طرف دیکھتے ہیں کیونکہ لوگوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں چاہے آئی جے آئی جیسا اتحاد ہی کیوں نہ بن جائے، ہمیں ہر چیلنج قبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن پر تشدد کے اچھے نتائج نہیں نکلتے، ایک قدرتی عمل کو چلنے دیں اور جمہوریت کا مطلب بھی یہی ہے کہ آپ نظم و ضبط سے طاقت کا استعمال کریں۔
شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ہمارے خلاف گالی گلوچ کی گئی، مکافات عمل بھی ہوتا ہے لیکن یہ ہماری خواہش نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ نہیں چاہتے کہ بلاول لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن لڑیں، حلقہ کسی کی میراث تو نہیں ہوتا اور اگر کسی نے پٹیشن ڈالی ہے اور اس کے پیچھے کوئی ڈھکا چھپا ہے تو یہ آپ بہتر جانتی ہوں گی۔
انہوں نے بے نظیر بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے وہی ماحول نظر آ رہا ہے کہ جب یہ ایک نہتی لڑکی سے ڈرتے تھے کیونکہ میں اسی وقت کی ہوں تو اب لوگ رہا ہے کہ یہ ایک نہتے لڑکے سے ڈر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ہم سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرتے ہیں، مکافات عمل بھی ہوتا ہے لیکن ہماری یہ خواہش نہیں ہے کیونکہ ملک کو استحکام بخشنے کے لیے نفرتوں کی آگ کو ختم کرنا ہو گا اور ہمیں یہ سیاست نہیں چاہیے جہاں سڑکوں لڑائیاں ہوتی رہیں۔
مشہور خبریں۔
2022 میں جاپانی طالب علموں کی خودکشی کا ریکارڈ قائم
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:جاپانی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ
مارچ
غزہ کی پٹی میں قحط یقینی ہے:اقوام متحدہ
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: خوراک کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے
جنوری
پی ٹی آئی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کے دعوؤں کی تردید کر دی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا
جولائی
فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے اہم پیغام
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ کے ترجمان نے
مئی
یوکرین کے جنگی جرائم پر روس کا ردعمل
?️ 5 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے
اگست
فرحان اختر دوسری شادی کا جشن منانے کے لئے تیار
?️ 16 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کی
جنوری
یمن میں فریقین کو جنگ بندی میں توسیع کے لیے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے : اقوام متحدہ
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: گرینڈ برگ نے کہا کہ میں سیاسی پرامن اور جامع
ستمبر
کاظمی نے عراقی سیاسی گروپوں کا قومی اجلاس بلایا
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے امور حکومت کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی نے
اگست