?️
چاغی (سچ خبریں) ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق ڈرون طیارہ نوکنڈی کے کے قریب سے برآمد ہوا۔ طیارہ بالکل ٹھیک حالت مین ہے اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ذرائع کے مطابق طیارہ مبینہ طور پر کسی فنی خرابی کی وجہ سے اس علاقے مین اتر گیا تھا۔ محکمۂ داخلہ کے اہلکار کے مطابق ڈرون پر بعض تحریر شدہ الفاظ سے یہ بظاہر ہوتا ہے کہ اس ڈرون کا تعلق ایران سے ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بلوچستان کے ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں بالکل ٹھیک حالت میں کسی ڈرون طیارہ ملنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قپہلے 2017 میں پنجگور کے علاقے میں پاکستان کی جانب سے ایک ایرانی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔
اس وقت پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ پاکستانی طیارے نے اس لیے ایرانی ڈرون کو نشانہ بنایا کیونکہ اس پر کوئی نشان نہیں تھا اور اس پرواز کی اس سے پہلے کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
پنجگور میں 2017 میں جون کے مہینے میں ڈرون طیارہ داخل ہوا تھا جسے پاکستان فضائیہ کے طیاروں نے مار گرایا تھا۔ ابھی تک ایرانی حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے کہ آیا یہ ڈرون انہی کا ہے اور اگر ایسا ہے تو وہ پاکستانی علاقے میں کیا کر رہا تھا۔ یاد رہے کہ چاغی پاکستان کے لیے بہت اہم مقام ہے۔ اس عالاقے میں پاکستان کی اہم دفاعی اور ایٹمی تنصیبات ہیں اور پاکستان کے دشموں کی نظر اس علاقے پر ہے اس لیے پاکستانی فورسز بھی اس علاقے کی خصوصی حفاظت کو پیشِ نظر رکھ کر انتظامات کرتی ہیں۔ اب بھی ایک بگیر پائلٹ کے طیارہ چاغی سے برآمد کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کے لیے مسلسل امریکی حمایت
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:روس کے ساتھ یوکرین کے تنازع کے تناظر میں کئی سینئر
مئی
جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار
?️ 25 اگست 2025جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار
اگست
اسرائیل کے سر گرداں ہونے کی وجہ
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے اہم پالیسی ساز غزہ شہر
نومبر
گورنر عمر سرفراز چیمہ کا آرمی چیف کو خط
?️ 5 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں آئینی و سیاسی بحران
مئی
عرب ممالک کے سربراہوں نے ریاض میں اجلاس میں کیا کہا؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کا اجلاس سعودی دارالحکومت
نومبر
شرم الشیخ معاہدے کی ناکامی کا سب سے بڑا خطرہ؛ عارضی امن یا دائمی امن؟
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: ابتدائی ہائپ اور امیدوں کے باوجود، غزہ میں جنگ بندی
اکتوبر
اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 22 مئی 2022اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع
مئی
مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کی انتہا
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ممالک خاص طور پر اپنے آپ کو تہذیب اور رواداری
فروری