پی ڈی ایم حکومت میں اتحادیوں کی توجہ ذاتی دشمنیوں پر تھی اس لیے کامیاب نہیں ہوسکے: بلاول

🗓️

چترال: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ہم پی ڈی ایم حکومت میں اس لیے کامیاب نہیں ہوئے اس کی وجہ ہمارے اتحادی خدمت کرنے کے بجائے اپنا ذاتی دشمنیوں پر توجہ دے رہے تھے۔

چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی پورے ملک میں ہے لیکن تمام مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے، پیپلزپارٹی کے ہر دور میں لوگوں کو روزگار ملا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنا چاہتا ہوں، بے نظیر نہتی لڑکی ہوتے ہوئے دوآمروں سے ٹکرائی، عوام ان کے ساتھ تھے، جب ملک کی صورت حال دیکھتا ہوں بہت افسوس ہوتا ہے، عوام کی تکالیف کودورکرنا چاہتا ہوں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ جس سمت میں ہمارا ملک چل رہا ہے اس سے مسائل میں کمی نہیں اضافہ ہوگا، پرانے سیاست دان جس طرح سے سیاست کررہے ہیں عوام کی تکالیف مزید بڑھیں گی، ان کا ارادہ ہے کہ یہ حکومت بناکراپنی ذاتی دشمنیاں پوری کریں، یہ حکومت میں آکر انتقامی سیاست کرنا چاہتے ہیں، مجھے اعتراض پرانے سیاستدانوں پرنہیں بلکہ 70سال پرانی سیاست کرنے پر ہے، پرانے سیاستدانوں کی70 سال پرانی سیاست کرنے سے ملک کونقصان ہوا ہے۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ ہم پی ڈی ایم حکومت میں اس لیے کامیاب نہیں ہوئے اس کی وجہ ہمارے اتحادی خدمت کرنے کے بجائے اپنا ذاتی دشمنیوں پر توجہ دے رہے تھے، اب عوام کا مطالبہ ہے کہ پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑائیں، ہمیں بزرگوں کا احترام کرنا سکھایا گیا ہے لہٰذا پرانے سیاستدان سیاست چھوڑیں،گھر یا مدرسے میں بیٹھ جائیں اور دعا کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو جب پہلی بار وزیراعلیٰ بنایا گیا توان کی عمرکیا تھی؟ جب بے نظیربھٹوپہلی وزیراعظم بنیں تو ان کی عمر کیا تھی؟  پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوان ہیں، پرانے سیاستدان کتنا کام کرسکیں گے؟ پرانے سیاستدان آنے والے کل کی نہیں سوچتے، جب نواز شریف کی حکومت بنتی ہے تو اشرافیہ کی حکومت ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا آپ چاہتے ہیں کہ آصفہ بھٹو چترال سے الیکشن لڑیں تو میں آصفہ سے پوچھوں گا، آصفہ کو مناؤں گا کہ وہ چترال کی نشست سے الیکشن لڑیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر توانائی سعودی عرب سے تیل فراہمی کا اعلان کردیا

🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

کینیڈا میں ہونے والا احتجاج اس ملک کی سیاست میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے؟

🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کینیڈا کے ٹرک ڈرائیوروں

وزیراعظم نے بجلی کے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان کر دیا

🗓️ 3 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین

نریندر مودی اور مقبوضہ کشمیر کے سینیئر سیاستدانوں کے درمیان ملاقات ناکام رہی

🗓️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

ایران کے ساتھ سفارتی حل بہترین نتیجہ ہے: امریکی وزیر خارجہ اور یورپی ٹرائیکا

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریں:  امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعرات کی صبح برطانوی،

بلوچستان: اہم پل ٹوٹنے سے کوئٹہ کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع

🗓️ 26 اگست 2022بلوچستان: (سچ خبریں)جہاں ایک طرف سیلاب سے بہہ جانے والی سڑکوں کی

ایم کیو ایم وفد کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی تعاون پر اتفاق

🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور

افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں:اقوم متحدہ میں ایران کی نائب سفیر

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نے افغانستان کے اثاثوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے