?️
چترال: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ہم پی ڈی ایم حکومت میں اس لیے کامیاب نہیں ہوئے اس کی وجہ ہمارے اتحادی خدمت کرنے کے بجائے اپنا ذاتی دشمنیوں پر توجہ دے رہے تھے۔
چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی پورے ملک میں ہے لیکن تمام مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے، پیپلزپارٹی کے ہر دور میں لوگوں کو روزگار ملا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنا چاہتا ہوں، بے نظیر نہتی لڑکی ہوتے ہوئے دوآمروں سے ٹکرائی، عوام ان کے ساتھ تھے، جب ملک کی صورت حال دیکھتا ہوں بہت افسوس ہوتا ہے، عوام کی تکالیف کودورکرنا چاہتا ہوں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ جس سمت میں ہمارا ملک چل رہا ہے اس سے مسائل میں کمی نہیں اضافہ ہوگا، پرانے سیاست دان جس طرح سے سیاست کررہے ہیں عوام کی تکالیف مزید بڑھیں گی، ان کا ارادہ ہے کہ یہ حکومت بناکراپنی ذاتی دشمنیاں پوری کریں، یہ حکومت میں آکر انتقامی سیاست کرنا چاہتے ہیں، مجھے اعتراض پرانے سیاستدانوں پرنہیں بلکہ 70سال پرانی سیاست کرنے پر ہے، پرانے سیاستدانوں کی70 سال پرانی سیاست کرنے سے ملک کونقصان ہوا ہے۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ ہم پی ڈی ایم حکومت میں اس لیے کامیاب نہیں ہوئے اس کی وجہ ہمارے اتحادی خدمت کرنے کے بجائے اپنا ذاتی دشمنیوں پر توجہ دے رہے تھے، اب عوام کا مطالبہ ہے کہ پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑائیں، ہمیں بزرگوں کا احترام کرنا سکھایا گیا ہے لہٰذا پرانے سیاستدان سیاست چھوڑیں،گھر یا مدرسے میں بیٹھ جائیں اور دعا کریں۔
ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو جب پہلی بار وزیراعلیٰ بنایا گیا توان کی عمرکیا تھی؟ جب بے نظیربھٹوپہلی وزیراعظم بنیں تو ان کی عمر کیا تھی؟ پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوان ہیں، پرانے سیاستدان کتنا کام کرسکیں گے؟ پرانے سیاستدان آنے والے کل کی نہیں سوچتے، جب نواز شریف کی حکومت بنتی ہے تو اشرافیہ کی حکومت ہوتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا آپ چاہتے ہیں کہ آصفہ بھٹو چترال سے الیکشن لڑیں تو میں آصفہ سے پوچھوں گا، آصفہ کو مناؤں گا کہ وہ چترال کی نشست سے الیکشن لڑیں۔


مشہور خبریں۔
چار دن میں عربوں ڈالر کا نقصان
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ساتھ موجودہ جنگ کے
مئی
فلسطینی عوام کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے: جہاد اسلامی
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ نے مغربی کنارے میں ایک نوجوان
نومبر
دنیا تیسری جنگ عظیم اور قحط کی طرف بڑھ رہی ہے:عطوان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ نگار نے عالمی صورتحال بالخصوص عالمی غذائی تحفظ
مئی
افغانستان میں مستحکم حکومت کے خواہاں ہیں: فواد چوہدری
?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ افغانستان
جون
غزہ میں جنگ بندی؛ تل ابیب اپنے جلے ہوئے پیادوں کا کیا کرے گا؟
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کی کامیابی کی روشنی میں اس پٹی
اکتوبر
پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ
اگست
ہتک عزت کیس: توشہ خانہ، فارن فنڈنگ دونوں لیگل ہیں، عمران خان کا وکلا سے مکالمہ
?️ 11 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شوکت خانم میموریل
فروری
ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے کی پیشکش مسترد
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے جنیوا مذاکرات میں یورینیم کی مکمل بندش کی
جون