پی ٹی آئی کے وزیر نے پی آئی اے پر پابندی کی دعوت دی تھی، عمران خان بھی ذمہ دار ہے۔ وزیر دفاع

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر نے بیان دے کر قومی ائیر لائن پر پابندیوں کی دعوت دی تھی، اس جرم کی ذمہ داری بانی پی ٹی آئی پر بھی آتی ہے کیوں کہ وزیر ان کی کابینہ کا حصہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق پیس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کا نام برطانیہ ایئر سیفٹی سے نکالا جانا اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تاریخی سنگ میل عبور کیا، پی ٹی آئی کے دور میں وزیر نے اپنے ہی ادارے پر الزامات لگا ئے تھے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، بیان نے قومی وقار کو بھی نقصان پہنچا، ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانی پی آئی اے کو استعمال کرتے ہیں، پابندی کے خاتمے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر آئےگی، کوشش ہے نیویارک کی فلائٹس کو بھی بحال کیا جائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے کو پرائیویٹائز کرنے جا رہے ہیں، انٹرنیشنل روٹس کو بحال کر کے پرائیویٹائز کر رہے ہیں، روٹس کی بحالی سے پرائیویٹائزیشن میں مدد ملے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پیش رفت پر رپورٹس طلب کرتے رہے، پی آئی اے اب براہ راست یو کے لے کر جائے گی، سابق وزیر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ حکومت یا کابینہ کرے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان چین اور بنگلہ دیش کا تعلقات کے فروغ کا عہد

?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان، چین اور بنگلہ دیش نے ’سہ فریقی

جنین پر تل‌آویو حملوں کا تسلسل؛ ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  ایک اور فلسطینی نوجوان آج صبح بدھ، 27 اپریل کو

اسرائیل میں انتخابات کی جانب پہلا قدم

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عبری میڈیا نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ ربی ڈیوڈ

نیتن یاہو پر گرفتاری کا خوف طاری

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بعض عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے نئے سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم

?️ 23 جنوری 2023برسلز: (سچ خبریں) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے پاکستان

قسام کے نئے اقدامات؛ انتباہی پیغام سے لے کر قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بٹالینز نے

امریکہ کے فوجی بجٹ میں 37 ارب ڈالر کا اضافہ

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:    امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے

کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

?️ 5 اپریل 2025کیچ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے