حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے عوام کے لئے تحفہ پیش کیا گیا،  پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں، فی لیٹر پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے سال کا استقبال کرنے میں مصروف عوام پر دیر رات کو اچانک مہنگائی کا بم پھوڑ دیا۔وزارت خزانہ نے یکم جنوری 2022 سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول 4 روپے اضافے سے 144 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے اضافے سے 141.62 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اضافے سے 111 روپے 21 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 95 پیسے اضافے سے 113 روپے 49 پیسے ہو گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاع رات 12 بجے سے کر دیا گیا، قیمتیں اگلے 15 روپے کیلئے طے کی گئی ہیں۔اس سے قبل اوگرا نے یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو کی نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 63 پیسے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقررکردی گئی ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے سال 2021 کا آخری ہفتہ بھی مہنگا ثابت ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سال 2021 کے آخری ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں اور کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی کی سطح22 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

مشہور خبریں۔

ہم یمنیوں کےخلاف سعودی عرب کی مدد کرنے کے تیار ہیں:امریکہ

?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یمن کی فوج اور عوامی

کراچی:گورنرسندھ و وزیراعلی سمیت دیگر اراکین کی قائداعظم کے مزار پرحاضری

?️ 23 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی جارہی

’موجودہ کیس دائرہ کار سے باہر ہے‘، بحریہ ٹاؤن کیس میں ملک ریاض کا سپریم کورٹ میں جواب

?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں جمعرات کو بحریہ ٹاؤن کراچی

برطانوی فوج میں نیا اسکینڈل؛ اسٹارمر حکومت ہزاروں ریزرو فورسز کی سرنوشت سے بے خبر

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں: برطانوی وزارت دفاع کی دسیوں ہزار ریزرو فورسز کی

پنجاب کی زرعی اراضی پاک فوج کے حوالے کرنے کا اقدام کالعدم قرار

?️ 22 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب

ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے کے کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ

?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (سپاہ پاسداران) نے اعلان

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرے

?️ 28 جنوری 2023سرینگر:  (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی

کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز

?️ 1 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) آرٹس کونسل آف پاکستان میں دوسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے