?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر نے بیان دے کر قومی ائیر لائن پر پابندیوں کی دعوت دی تھی، اس جرم کی ذمہ داری بانی پی ٹی آئی پر بھی آتی ہے کیوں کہ وزیر ان کی کابینہ کا حصہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق پیس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کا نام برطانیہ ایئر سیفٹی سے نکالا جانا اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تاریخی سنگ میل عبور کیا، پی ٹی آئی کے دور میں وزیر نے اپنے ہی ادارے پر الزامات لگا ئے تھے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، بیان نے قومی وقار کو بھی نقصان پہنچا، ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانی پی آئی اے کو استعمال کرتے ہیں، پابندی کے خاتمے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر آئےگی، کوشش ہے نیویارک کی فلائٹس کو بھی بحال کیا جائے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے کو پرائیویٹائز کرنے جا رہے ہیں، انٹرنیشنل روٹس کو بحال کر کے پرائیویٹائز کر رہے ہیں، روٹس کی بحالی سے پرائیویٹائزیشن میں مدد ملے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پیش رفت پر رپورٹس طلب کرتے رہے، پی آئی اے اب براہ راست یو کے لے کر جائے گی، سابق وزیر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ حکومت یا کابینہ کرے گی۔


مشہور خبریں۔
چوہدری شجاعت کا گھر پر پولیس چھاپے کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ
?️ 1 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیراعظم چوہدری
مئی
علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور
مارچ
صیہونیوں کے اندر افراتفری کی صورتحال / مزاحمتی تحریک کے ساتھ نئی جنگ میں داخل ہونے کا خوف
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے داخلی محاذ پر مخدوش صورت
نومبر
پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا
?️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا،ن لیگ کے وہم
اپریل
فواد حسین: امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے بارے میں تشخیص غلط تھی
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: عراق کے وزیر خارجہ نے کہا، امریکہ اور اسرائیل کا
مارچ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم
اکتوبر
900 دن سے جاری غزہ جنگ؛ تباہی، نسل کشی ،انسانی بحران جاری
?️ 23 جون 2026سچ خبریں:غزہ میں اسرائیل کی جنگ کو 900 دن سے زائد ہو
جون
کانگریس مین: ٹرمپ اور ریپبلکن امریکی عوام کے لیے کاروبار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹس کے رہنما نے حکومتی شٹ ڈاؤن
اکتوبر