?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اۤئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر اسلام اۤباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ الیکشن شیڈول معطل کیا جائے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 123حلقوں میں بھی الیکشن ہو جائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، آپ الیکشن لڑیں۔
وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے کہ ہم تو الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں مگر 123 حلقوں میں الیکشن کرائیں، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ 6 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کا جاری کردہ شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مذکورہ نشستیں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفے منظور کرنے کے بعد خالی ہوئی تھیں جن میں 9 جنرل نشستوں جبکہ 2 مخصوص نشستیں شامل تھیں۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی خالی 9 نشستوں پر براہ راست ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں خود حصہ لیں گے۔ دوسری جانب آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے جس پر عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی ولی عہد کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اہم بیان
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین
ستمبر
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 18 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل
مارچ
پنجاب کی عوام کو چند روز میں خصوصی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ
?️ 15 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کی
مئی
پی ٹی آئی نے وزیر اعلی سندھ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا
?️ 28 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم
جون
پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ احسن اقبال
?️ 25 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے
اگست
صہیونی عسکریت پسندوں کا مغربی کنارے پر حملہ ؛ آٹھ فلسطینی شہری گرفتار
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی فورسز نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلس
اکتوبر
یحیی سنوار کے پوسٹ مارٹم سے کیا معلوم ہوا؟:صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:تل ابیب نے حماس پر انسانی امداد ضبط کرنے کا الزام
نومبر
روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں
?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن
جون