پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا، عدالت نے مسترد کردی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اۤئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر اسلام اۤباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ الیکشن شیڈول معطل کیا جائے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 123حلقوں میں بھی الیکشن ہو جائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، آپ الیکشن لڑیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے کہ ہم تو الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں مگر 123 حلقوں میں الیکشن کرائیں، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ 6 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کا جاری کردہ شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مذکورہ نشستیں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفے منظور کرنے کے بعد خالی ہوئی تھیں جن میں 9 جنرل نشستوں جبکہ 2 مخصوص نشستیں شامل تھیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی خالی 9 نشستوں پر براہ راست ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں خود حصہ لیں گے۔ دوسری جانب آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے جس پر عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر

🗓️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر پرویز عابد ہرل

نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت

🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس میں صیہونی قابض حکومت کے فوجیوں کے

ترکی میں زلزلہ؛ انسانی حقوق کے دعویداروں کو شام میں زلزلہ سے متاثرین کیوں نظر نہیں آتے؟

🗓️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے جنوبی علاقوں اور شمالی شام میں 7.7 شدت کے

مغربی یمن میں تین دھماکے

🗓️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی نیوز ذرائع نے آج صبح جنوب مغربی یمن میں تین

صہیونیوں کے لیے تکلیف دہ ترک حیرتیں منتظر ہیں: عطوان

🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے

شیخ رشید کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا

🗓️ 6 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو نیب راولپنڈی

ایک اپوزیشن جماعت کو ’مجرم‘ قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، الہان عمر

🗓️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے

60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانےکی مہم  کا آغاز

🗓️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ صحت نے ملک بھر میں  60 سال سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے