پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن، بیرسٹر علی ظفر نے چیئرمین کے عہدے کیلئے اپنا نام واپس لے لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹر علی ظفر نے چیئرمین کے عہدے کیلئے اپنا نام واپس لے لیا۔ انگریزی روزنامہ دی نیوز کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے بیرسٹر علی ظفر کا نام پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین کے عہدے کے لیے دیا، تاہم بیرسٹر علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے کے لیے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے مجھے پارٹی کا چیئرمین نہیں بننا چاہیئے اس کی بجائے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جیل سے رہائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کام جاری رکھوں گا، میں پیشہ ورانہ طور پر محسوس کرتا ہوں کہ جب میں عمران خان کو جیل سے نکالنے کی کوشش کر رہا ہوں تو اس وقت اگر میں پارٹی کا چیئرمین بن گیا تو ممکنہ طور پر مفادات کا ٹکراؤ ہو سکتا ہے، کیوں کہ بطور پارٹی چیئرمین لوگ یہ سوچ سکتے ہیں کہ میری دلچسپی عمران خان کو جیل میں رکھنے میں ہوسکتی ہے تاکہ میری چیئرمین شپ چل سکے، اس لیے میں ایسے مفادات کے ٹکراؤ میں نہیں پڑنا چاہتا کیوں کہ پیشہ ورانہ طور پر مجھے لگتا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میری نظر میں بیرسٹر گوہر پہلے ہی اچھا کردار ادا کررہے ہیں، ان ہی کو چیئرمین ہونا چاہیئے، میری ویسے بھی پی ٹی آئی کیسز کے حوالے سے بہت مصروفیات ہیں، تاہم گوہر کو بھی نکالا نہیں گیا، بس بانی پی ٹی آئی نے میرا نام دیا ہے، پارٹی کا چیئرمین بننا میرے لئے بڑا اعزاز ہوگا لیکن میں سمجھتا ہوں کیسز نازک اہمیت کے ہیں، میں پھر کیسز کو وقت نہیں دے سکوں گا اگر میں چیئر مین نہ بنا تو پھر بیرسٹرگوہر خان ہی ہوسکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں کامیاب کارروائیاں، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک

?️ 6 دسمبر 2024 خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت

دمشق کا اردوغان کے نسخوں پر شدید ردعمل

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں:  شام کی وزارت خارجہ نے شمالی شام میں محفوظ زون

کھلاڑی میدان میں ہر چیز کیلئےتیار ہوتا ہے: وزیراعظم

?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب کھلاڑی میدان

پاکستان کی جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے، امریکا

?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا نے صدر جو بائیڈن کے ریمارکس سے پیدا

پوٹن کا قتل بائیڈن انتظامیہ کا موقف نہیں ہے:وائٹ ہاؤس

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:   تجربہ کار امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کو روسی صدر ولادیمیر

حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ عرفان صدیقی

?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے

پرویز الہٰی، مونس الہٰی کے خلاف ٹھیکوں میں کک بیکس کی تحقیقات مکمل، نیب ریفرنس دائر

?️ 2 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پی ٹی آئی چوہدری

حماس اور فتح کے سربرہان کے مابین مصر میں ملاقات متوقع

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فتح اور حماس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے