🗓️
کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کا شیڈول جاری کردیا۔شیڈول کے مطابق 22 ستمبر سے 30 اکتوبر تک 32چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ ہوں گی۔ چارٹرڈ کمپنی کے ذریعے یہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جس سے مسافر مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کا شیڈول جاری کیا ہے۔ 22 ستمبر سے 30 اکتوبر تک 32چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 22سے29ستمبر پی آئی اے کی 7چار ٹرڈ پروازیں برطانیہ روانہ ہوں گی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اکتوبر میں پی آئی اے کا 25پروازوں کا شیڈول فائنل ہے، چارٹرڈ کمپنی کے ذریعے یہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جس سے مسافر مستفید ہوں گے۔قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ پروازیں شروع کرنے سے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ، پاکستان بین الاقوامی ہواپیمائی یا پی آئی اے پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن ہے جو تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ممالک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اورجنوبی امریکا تک جاتی ہے۔
پی آئی اے تیس (30) سے زائد جہازوں کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن ہے جو ایک وسیع تر تاریخ رکھتی ہے۔ یہ ایشیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے جیٹ انجن والے بوئنگ 737جہاز چلائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے بوئنگ 777-200 ایل آر جہاز حاصل کیے اور چلائے۔
مشہور خبریں۔
سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات مزید گھمبیر ہو جائینگے ، شیخ رشید
🗓️ 25 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر
ستمبر
لاس اینجلس میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ
جنوری
یمنیوں کا بین الاقوامی جہاز رانی کے بارے میں عالمی برادری سے خطاب
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے دنیا کے ممالک
جنوری
سوڈان کے ساتھ معمول کے عمل کو ختم کرنے کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سوڈان میں حالیہ
اپریل
بیروت دھماکہ کیس میں یورپی تحریکوں کی براہ راست مداخلت
🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی عدالتی اداروں نے لبنان کے
جنوری
امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے پچھلے 50 سالوں میں بے مثال
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکی جریدے ٹائم نے اپنے سرورق پر غزہ کی پٹی پر
مئی
حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کا اعلان
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کے نئے سکریٹری
اکتوبر
جمہوریہ آذربائیجان کی فوج آرمینیا سرزمین کو چھوڑ دے
🗓️ 11 اکتوبر 2022روس کا دورہ کرنے والے آرمینیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پیر کے
اکتوبر