پیپلز پارٹی نے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ نہیں کیا

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔جلدی کے بجائے عام انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔

اگر ان حالات میں بھی کوئی جماعت یا ادارہ الیکشن کا کہے تو یہ مذاق ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا یہ مذاق ہے کہ کہا جائے جہاں سیلابی پانی نہیں وہاں الیکشن کرا لیں۔

ہم الیکشن کمیشن کے حکم کے پابند ہیں۔ وزیر خارجہ نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ لینے والا چندہ چور دوسروں پر الزام لگاتا ہے،عمران خان کا طریقہ کار ہے اتنا جھوٹ بولو کہ لوگ سچ سمجھیں۔

عمران خان نے اپنے گھر ریگولرائز کرایا اور دوسروں کے گھر گرائے۔سیاسی مقابلہ بھی ہو گا لیکن ابھی ترجیح سیلاب متاثرین کی امداد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔عمران خان کی حکومت میں دوست ممالک سے تعلقات کو نقصان پہنچا، اب پاکستان امریکہ تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔عمران خان نے اپنی انا کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا،میں سیلاب زدگان کو چھوڑ کر جلسے نہیں کر سکتا۔یہ نہیں ہو سکتا کہ دو پاکستان ہوں،ایک میں سیاسی گیم ہوتی رہے اور دوسرا ڈوبا رہے۔

سیاسی جماعتیں پاز کا بٹن دبا دیں،الیکشن ہوتے رہیں گے،ابھی متاثرین کے لیے کام کرنا ہے۔اس وقت ہمیں سیاست کا نہیں سوچنا ہمارے لوگ زندہ رہیں گے تو سیاست کرسکیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہوگا۔بین الاقوامی برادری کے سامنے پاکستان میں ہونے والی تباہی کا مقدمہ پیش کیا،ہم نے ایک قوم بن کر سانحات کا مقابلہ کرنا ہے۔

ماڈل یوسی نہیں پورے سندھ کو ماڈل صوبہ بنائیں گے،میرے آنے سے پہلے جو ہوا سو ہوا اب خود کام کر رہا ہوں جبکہ خود تعمیر نو کے لیے وسائل جمع کر رہا ہوں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی نہیں پورے ملک کی تعمیر نو کی ضرورت ہے،اسلام آباد کی طرف بڑھیں تو لگتا ہے الگ ملک ہے۔ انہوں نے سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں برطانیہ جتنی زمین کا حصہ زیر آب ہے۔سیلاب کا 50 فیصد پانی نکالا جا چکا ہے۔تمام موجودہ وسائل سیلاب متاثرین کی امداد پر لگا دیئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی تعمیرنو پر کتنی لاگت آئے گی؛ عالمی رپورٹ

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:ایک بین الاقوامی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی ملاقات عمران خان کی دشمنی میں ایک اکٹھ ہے

?️ 5 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے پیپلزپارٹی اور

اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہیٰ کو عہدہ چھوڑنا ہوگا، رانا ثنااللہ

?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب

اسرائیلی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے منگل کو اپنے شمارے میں اس خبر

نتین یاہو کو نیویارک آنے کی دعوت؛میئر کی گرفتار کرنے کی دھکمی

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:نیویارک کے ایک کونسلر نے صیہونی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو

امریکا کا افغانستان میں نیا کھیل، مذاکرات میں ناکامی کے بعد نئی تجویز پیش کردی

?️ 10 مارچ 2021 واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کو افغانستان میں مسلسل شکست کا سامنا

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی

?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ

عالمی نظام کی تبدیلی کا دور اور اسلامی سرزمین کی تاریخ کی تکرار کو روکنے کے حل

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:نئی بین الاقوامی ترتیب ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک بشمول ہندوستان،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے