?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخابات کو فراڈ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن، حسن مرتضی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 400 ووٹوں کا طعنہ دیا گیا، تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ہمیں ووٹ نہیں دیئے، لوگوں نے ہمیں اور (ن) لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیئے۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والا اگر کوئی سلام بھی لیتا ہے تو لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے، مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی وجہ سے ہمارا ووٹ بینک خراب ہوا، کسان کی تین فصلیں رُل گئی ہیں، ہمارے پاس کسان کو دینے کے لیے جواب نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس تگڑے بدمعاش ہیں، سمبڑیال الیکشن میں انڈر ورلڈ کے بدمعاش دیکھے، ہمارے پاس بھی سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی 40 ہزار ووٹ لے لیتے، جو جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو۔
ندیم افضل چن نے تجویز پیش کی کہ اگر ان کو اتنا اعتماد ہے تو ایک شفاف الیکشن کرا لیں، پولیس کے ذریعے پولنگ سلو اور پولنگ باکسز اٹھا کر بھی لے گئے، سمبڑیال کا ضمنی الیکشن شفاف نہیں ہوا، الیکشن کمیشن سے امید تو نہیں ہے اگر ایسے الیکشن کرانے ہیں تو پھر ویسے لیٹردے دیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز سے 9 ہزار ملازمین کو نکالا گیا، اب سرکاری ہسپتالوں سے ملازمین کو نکالا جائے گا، ہمارے پاس ووٹرز کے سوالوں کے جواب نہیں تھے۔
مشہور خبریں۔
کرم میں جھڑپوں میں مزید 7 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 97 ہوگئی
?️ 30 نومبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) کرم ایجنسی میں فریقین کے درمیان جنگ
نومبر
ترکی میں دہشت گرد گروہوں سے تعلق کے الزام میں 27 افراد گرفتار
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی
دسمبر
امریکیوں کی نیندیں حرام کرنے والا چینی ہھتیار
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:1980 کی دہائی کے دوران چینی فوج نے بڑی فوجی طاقت
جنوری
امریکہ اور مغرب روس کے خاتمے کا خیال اپنے ذہن سے نکال دے
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کونسل آف اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ
دسمبر
الیگزینڈر کی رہائی واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات میں دراڑ کو ظاہر کرتی ہے
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
مئی
سری لنکا کے صدر مالیدپ فرار
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے صدر گوٹابایہ راجا پاکسے اپنے عہدے سے استعفیٰ
جولائی
حکومت نے 10 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی پلاننگ کرلی
?️ 10 جون 2023گوجرانوالہ: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے
جون
7 اکتوبر کا حملہ ہمیں بہت مہنگا پڑا: نیتن یاہو
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا
نومبر