?️
سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اسرائیل کی حالیہ ایران مخالف کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکہ اور عرب ممالک کی مدد سے خطے کو آگ میں جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
چند روز قبل صہیونی ریاست نے ایران کے خلاف اشتعال انگیزی کی، جسے امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل تھی، ایران نے اس شرارت کا جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، اس کے پیش نظر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ایک انٹر ویو میں کہا:
یہ بھی پڑھیں:ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان
رپورٹر: آپ امریکہ کی حمایت سے اسرائیل کی ایران مخالف کارروائی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
لیاقت بلوچ: ہم اسرائیل کی ایران مخالف شرارت کی مذمت کرتے ہیں، یہ حملہ ایرانی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،امریکہ اور مغربی ممالک نے اسرائیلی مظالم کی پشت پناہی کر کے خطے کو بحران میں دھکیل دیا ہے اور دنیا کے سامنے مغربی و صہیونی چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹر: آپ اس معاملے میں حکومت پاکستان کے موقف کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
لیاقت بلوچ: ہم وزیراعظم اور وزارت خارجہ کے ایران سے اظہارِ یکجہتی کے بیانات کو سراہتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی بحران کی صورت میں پاکستان کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہوں گے، میں بھی یہ واضح کر دوں کہ پاکستانی عوام ہر قسم کے جرم و بحران کے خلاف ایران کے ساتھ ہیں۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا: آج تمام مسلمانوں کا فرض ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کے لیے کھڑے ہوں اور دشمن، خاص طور پر غاصب اسرائیل کے خلاف مضبوط اتحاد اور ائتلاف قائم کریں۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اسرائیل کے حالیہ ناکام حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس شرارت میں کچھ علاقائی ممالک نے اسرائیل کا ساتھ دیا ہے تو یہ یقینی طور پر امت مسلمہ کے ساتھ خیانت ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کچھ اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتے تھے، لیکن فلسطینی عوام نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے ذریعے ان کی راہ میں رکاوٹ ڈالی اور اسرائیل و امریکہ کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اگر حالیہ حملے میں کچھ علاقائی ممالک نے اسرائیل کا ساتھ دیا ہے تو یہ ان ممالک کا ناقابل معافی جرم ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ایران تعلقات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار
لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ اسلامی ممالک، جیسے ایران، پاکستان، سعودی عرب، مصر، قطر، ترکی اور اردن کو دشمن کے خلاف متحد ہو کر ایک مضبوط اتحاد بنانا چاہیے۔ ایسا اتحاد امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کرے گا اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنے گا۔


مشہور خبریں۔
کیوبا نے صیہونی جارحیت کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم
دسمبر
شہید سلیمانی خطے کی تمام اقوام کی جانب سے تحسین کے مستحق ہیں:جہاد اسلامی
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اپنے ایک
جنوری
نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے حملے کے اہم پیغام
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: حیفا اور تل ابیب کے درمیان واقع قصبے قیسریہ میں
اکتوبر
امریکہ سے 2 سالہ بچی کی غیرقانونی ڈیپورٹیشن
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ایک فیڈرل جج نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ
اپریل
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 29 فیصد اضافہ
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی
دسمبر
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، صارفین شدید مشکلات کا شکار
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے
فروری
ملک کے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت کی جانب
جولائی
یمنی مسلح افواج کا المخا میں شدید میزائل اور ڈرون حملوں کے حوالے سے بیان
?️ 9 اگست 2026سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے المخا میں سعودی دشمن کے فوجی مراکز،
اگست