?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پی ٹی آئی کے 3 سال مکمل ہونے پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ حکومت عوام کے پاس جا کر ان کے مسائل حل کر رہی ہے۔پی ٹی آئی حکومت مختلف شعبوں میں عوام کو سہولیات میسر کرنے پر کام کر رہی ہے۔
فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا،معیشت بہتر کرنے اور غریب و متوسط طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے متعدد اقدامات کیے۔وزیر مملکت نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت پانی کے ذخائر اور ڈیمز بنانے پر کام کر رہی ہے، ماحولیات سےمتعلق بھی دنیا نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ صحت کیلئےبھی حکومت نے عوام کو سہولیات دیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتی ہے، جبکہ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جواب دہی کرتی رہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ عمران خان کی حکومت ہے جو 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے فخر کےساتھ رکھ سکتی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے 3 سال حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔
مشہور خبریں۔
چاہے آئی جے آئی جیسا اتحاد ہی کیوں نہ بن جائے، ہر چیلنج قبول ہے، شیری رحمٰن
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے
دسمبر
شہید ہنیہ کا نیا جانشین
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ
اگست
لانگ مارچ کیلئے اسی ماہ میں کسی بھی وقت اعلان کروں گا، عمران خان
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر
اکتوبر
امتحانات ملتوی کرنے پر مہوش حیات نے وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا
?️ 28 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ مہوش حیات نے امتحانات ملتوی کرنے کو
اپریل
لبنانی حزب اللہ کی خصوصی افواج کی برفیلی پہاڑوں پر مشق
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: حزب اللہ کے خصوصی دستوں نے لبنان میں پہاڑی علاقوں
فروری
غزہ جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوسرے مہینے
دسمبر
آپریشن حیفا قابضین کے جرائم کا جواب
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے مقبوضہ حیفا میں آج کی صیہونی مخالف
مارچ
امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کا یمن کی فضائی حدود سے فرار
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے امریکی
دسمبر