?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بی جیان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں۔چینی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہئیے۔اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے،دونوں ممالک اس کو اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے سی پیک منصوبوں میں تاخیر کی وجہ کورونا وبا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو قرار دیا۔لی بی جیان نے پاکستان اور چین کے درمیان کسی قسم کے اختلافات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا مضبوط تعلق ہے،ایک دوسرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ملک میں پالیسی کی تبدیلی سے بھی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے اور یہی بات سی پیک منصوبوں میں بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
لی بی جیان نے کہا ہمیں سی پیک کی اہمیت کااندازہ ہے۔ہمارے سامنے کئی مسائل آ رہے ہیں لیکن ہمیں ان کا حل تلاش کرکے آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے ملک میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ پچھلی حکومت اور موجودہ اتحادی حکومت کے درمیان سی پیک سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں۔پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے۔
چین میں پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے۔چین کی کئی کاروباری شخصیات اپنا کاروبار دیگر ممالک میں منتقل کر رہی ہے۔میں سمجھتا ہوں پاکستان ان کے لیے ایک اچھی جگہ ہے۔مستحکم پالیسی ہو گی تو یہاں بھی سرمایہ کار آئیں گے۔چین اور امریکا کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دنوں تائیوان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بہت بات کی جا رہی ہے۔لوگ جاننا چاہ رہے ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے، یہ وہی پرانا معاملہ ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کا اسرائیل پر حملہ بڑا ہوسکتا ہے : وائٹ ہاؤس
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی
اگست
فردوس اعوان اور عبدالقادر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی
?️ 10 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ایک ٹاک شو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون
جون
اسلامی انقلاب نے دنیا کو ایرانیوں کی طاقت دکھا دی: ایران میں سابق پاکستانی سفیر
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:ایران میں پاکستان کے سابق سفیر نے 44 سالہ اسلامی انقلاب
فروری
چینی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
فروری
مغربی کنارے کے خلاف تازہ ترین صیہونی یلغار
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: گذشتہ رات صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں
دسمبر
پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تفتیش کا خیر مقدم کیا
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این
مئی
اسرائیل کی ناکامی کی تین اہم وجوہات
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان نے خطے اور دنیا میں جو بھی میدانی
جنوری
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ برقرار
?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ہوش رہا مہنگائی برقرار ہے جہاں
فروری