سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روسی حکومت کی طرف سے یہودی ایجنسی کی طرح کئی دیگر صیہونی تنظیموں کو انتباہی خطوط موصول ہوئے ہیں کہ انہیں غیر ملکی ایجنٹ سمجھا جا سکتا ہے۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ روس میں متعدد یہودی تنظیموں کو اس ملک کی وزارت انصاف کی طرف سے اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایسے ہی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جیسا اس ماہ کے شروع میں “یہودی ایجنسی” کو دیا گیا تھا۔
یروشلم پوسٹ نے مزید کہا کہ اسے معلوم ہوا ہے کہ روس میں کام کرنے والی یہودی ایجنسی سے ملتی جلتی متعدد تنظیمیں جنہیں روسی حکومت کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ ان تنظیموں کو غیر ملکی ایجنٹ سمجھا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں جبری طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان تنظیموں میں سے ایک نے اس موجوع پر تبصرہ کے لیے صیہونی چینل کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے ایک بیان بھیجا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس میں اس کے کام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، یروشلم پوسٹ کو معلوم ہوا ہے کہ یہ تنظیمیں، جو بنیادی طور پر امریکی یا اسرائیلی فنڈز سے کام کرتی ہیں، نے اپنی سرگرمیاں کم کرنے اور صرف ضروری یا فوری کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔