🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
قیمتوں میں اضافے کیلئے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
تاہم وزیراعظم نے اوگرا کی سمری کے برعکس کم اضافے کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن پاکستان میں حکومت نے ڈیڑھ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔
تاہم اب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اسی باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس کی صیہونی قابضین کی زبانی مخالفت
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مغربی کنارے میں کشیدگی
فروری
سردیوں میں گیس کی یومیہ فراہمی صرف 8 گھنٹے تک محدود ہونے کا خدشہ
🗓️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے
اکتوبر
امریکی سینیٹ نے 768 ارب ڈالر کے فوجی بجٹ کی منظوری دی
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: بدھ کو سینیٹ میں سینیٹرز نے 768 بلین ڈالر کے
دسمبر
دمشق کی طرف پیش قدمی میں اسرائیلی حکومت کے مقاصد کیا ہیں؟
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اور عبرانی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ
دسمبر
میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر آمد و رفت پر پابندی
🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ، میری لینڈ میں امریکی
اکتوبر
افغانستان میں پولیو پھیلنے کا خطرہ
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکی خصوصی جنرل انسپکٹر نے افغانستان
جون
حزب اللہ کا ایک دن میں اسرائیل کے خلاف 47 آپریشن کر کے ریکارڈ
🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب
اکتوبر
امریکی جنگی جہاز کا عملہ کورونا سے متاثر
🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چوتھے بحری بیڑے نے اس میں شامل افراد
دسمبر