🗓️
لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران وزیراعظم نے صحت کارڈز کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ بہترین اقدام ہے اور پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہو گا۔
فلاحی ریاست میں ہر آدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملے گی، 10 لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال میں جا کر علاج کروا سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ افسوس ہے فلاحی ریاست کا ماحول مسلمان دنیا میں نظر نہیں آتا، مغربی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ خاندانوں کے لیے 400 ارب روپے خرچ ہوں گے، صحت کارڈ ملک کو کہاں لے کر جائے گا یہ آپ کو وقت بتائے گا، کبھی پاکستان کی تاریخ میں کسی صوبے نے اسپتال بنانے کے لیے اتنے پیسے خرچ نہیں کیے، اب ہمارا پرائیوٹ سیکٹر اسپتال بنانے کے لیے پیسہ خرچ کرے گا۔ عمران خان نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ رحمت العالمین تھے رحمت المسلمین نہیں اور رسول اللہ ﷺ نے جس فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی وہ بہترین ماڈل ہے۔
پاکستان دیگر ممالک کی نسبت قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن خوشحالی وہاں ہے۔ ہم فلاحی ریاست کی بنیاد بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں اور ایشین ٹائیگر مدینہ کی فلاحی ریاست کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ تقاریر میں ہم نے اسلام کے بڑے نعرے لگائے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ماضی کےحکمران کہتے تھے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، کیا ایشین ٹائیگر ریاست مدینہ کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی۔ پاکستان میں وسائل اورخوشحالی مغرب میں زیادہ ہے لیکن بدانتظامی نے صورتحال بگاڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے متعلق بہترین کام کیا ہے۔ اپنی قوم سے آج کہتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کے بتائے گئے اصول کو اپنائیں۔احساس راشن سے 54 فیصد گھرانوں کو 30 فیصد کم پر راشن دے رہے ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام میں 5 لاکھ تک سود کے بغیر قرضے دے رہے ہیں۔
پاکستان میں خاموش انقلاب آرہا ہے۔
کم آمدن والےافراد کوگھر بنانے کیلئے قرض دینے کا آغاز ہو چکا ہے، 20 لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔ ملک میں نجی شعبہ اب خود اسپتال بنائےگا جس سے پورے پاکستان میں اسپتالوں کاجال بچھ جائےگا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار بینکوں سے کم آمدن والوں کے لیے قرض کا بندوبست کیا، قانون کی تبدیلی کے لیے ہمیں بینکوں کی مدد کرنی پڑی۔ اب تک 34 ارب کم آمدن کے گھر بنانے کے لیے قرض دیا جا چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
احد چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کا آغاز
🗓️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو
دسمبر
سعودی عرب میں نئی برطرفیاں اور تقرریاں
🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کے شاہ سلمان
اکتوبر
بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت قائم
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈر جنرل واکر اوز زمان نے میڈیا
اگست
سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے مزید مؤثر حکمت عملی کی ضرورت
🗓️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)غیرمعمولی سیلاب کی بڑی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں
ستمبر
مزاحمت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا دشمن کا دعویٰ جھوٹ ہے: حزب اللہ
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں
جنوری
آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
🗓️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
جولائی
غزہ کے خلاف جنگ میں داخل ہونا بائیڈن کے لیے کیسا رہے گا؟
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں تقریباً ایک سال باقی ہے، بائیڈن
نومبر
اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر وزیر داخلہ کا اظہار تشویش
🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں
جون