پنجاب کے دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار، سندھ کے کچے سے ایک لاکھ افراد کی نقل مکانی

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی کیفیت برقرار ہے، دریائے چناب پر چنیوٹ ہیڈ ورکس اور دریائے راوی پر بلوکی اور سدھنائی ہیڈ ورکس پر ”انتہائی اونچے“ سیلابی درجے کی صورتحال برقرار ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر ’انتہائی غیر معمولی‘ اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3لاکھ 11 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا، ادھر سندھ میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے تازہ ترین اعداد و شمار (2 بجے دن تک) کے مطابق دریائے چناب پر چنیوٹ ہیڈ ورکس اور دریائے راوی پر بلوکی اور سدھنائی ہیڈ ورکس پر ’انتہائی اونچے‘ درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔

بلوکی پر پانی کا اخراج بڑھ رہا ہے جبکہ سدھنائی پر پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پنجند ہیڈ ورکس، جہاں دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں شامل ہوتا ہے، پر اب بھی ’اونچے‘ درجے کا سیلاب جاری ہے اور پانی کا اخراج 3 لاکھ کیوسک سے زیادہ ہے۔

گنڈا سنگھ والا پر دریائے ستلج میں بھی ’انتہائی غیر معمولی‘ اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 11 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی پر سدھنائی ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح میں کمی آئی ہے لیکن دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا میں غیر معمولی اونچا سیلاب بدستور موجود ہے، گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ 3 لاکھ11 پزار 673 کیوسک جبکہ سدھنائی پر ایک لاکھ20 ہزار 80 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے زمرے میں آتا ہے۔

دیگر ہیڈ ورکس جن پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ان میں بلوکی پر ایک لاکھ 44 ہزار 850 کیوسک اور چنیوٹ میں 5لاکھ 39 ہزار 796 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق مختلف رِم اسٹیشنز سے کل 3 لاکھ 96 ہزار 900 کیوسک پانی چھوڑا گیا جبکہ 4لاکھ 33 ہزار 500 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا۔

ارسا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم پر پانی کی سطح تقریباً 1550 فٹ تھی جو ڈیڈ لیول 1402 فٹ سے 148 فٹ زیادہ ہے، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب ایک لاکھ 87 ہزار 600 اور ایک لاکھ 86 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح دریائے جہلم پر منگلا ڈیم کی سطح 1229.50 فٹ ریکارڈ کی گئی جو اس کے ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 180 فٹ زیادہ ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک رہا۔

ارسا کے مطابق کالا باغ سے 2 لاکھ 5 ہزار700، تونسہ سے 2لاکھ 36 ہزار 500، گڈو سے 3لاکھ 27 ہزار 500 اور سکھر سے 2 لاکھ 77 ہزار 400 کیوسک پانی چھوڑا گیا، دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر 29 ہزار 800 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

سندھ میں کچے کے علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اب تک کچے کے علاقوں سے ایک لاکھ 9 ہزار 320 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 430 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ 27 ہزار 801 افراد کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں جن میں سے تقریباً 6 ہزار 900 کا علاج صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اب تک 3 لاکھ 46ہزار سے زائد مویشی بھی منتقل کیے گئے ہیں جبکہ 7 لاکھ 54 ہزار 500 سے زیادہ کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ بیراجوں کے نظام کو اس طرح کنٹرول کر رہے ہیں کہ آئندہ دنوں میں پنجاب سے آنے والے زیادہ پانی کے اخراج سے نمٹا جا سکے۔

سکھر بیراج کنٹرول روم کے انچارج عزیز سومرو نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ جمعرات کی شام پنجند پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ دراصل وہ اخراج ہے جو پہلے تریموں سے چھوڑا گیا تھا۔

کوٹری بیراج کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عبیر شیخ نے کہا کہ ’ہم کوٹری بیراج میں آبی سطح کو کم کر رہے تھے تاکہ سکھر سے آنے والے پانی کو محفوظ کیا جا سکے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے کچھ نہریں، جن میں مستقل نہریں بھی شامل ہیں جیسے کلری بگھار فیڈر جو کراچی کو پانی فراہم کرتی ہے، دباؤ میں آئیں، تاہم اب دوبارہ آبی سطح برقرار رکھی جا رہی ہے اور بیراج کے گیٹس جزوی طور پر کھولے جا رہے ہیں، کوٹری بیراج میں کل 44 گیٹس ہیں۔

مشہور خبریں۔

یہ تاثر درست نہیں کہ عدالتیں اداروں کے دباؤ میں کام کر رہی ہیں

?️ 20 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس

فلسطینی قوم پر اسرائیلی مظالم اور مسلم دنیا کی بے حسی

?️ 11 مئی 2021(سچ خبریں) دنیا کے بہت سارے اسلامی ممالک اگر چہ بظاہر اسلامی

دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر اسرائیلی حملے

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:باخبر اور میڈیا ذرائع نے حلب اور دمشق کے بین الاقوامی

حکومت نے سی پیک کے تحت کراچی کے لئے ایک بڑا اعلان کیا

?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سی

گزشتہ ایک سال میں 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کی اپنے ملک واپسی

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور واپسی کے امور کے

بھوک یمنیوں کے خلاف سعودی اتحاد کا ہتھیار ہے: صنعا

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:    یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی

پیوٹن کا شمالی کوریا کا دورہ

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اعلان کیا کہ

صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ بینک میں لوٹ مار

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے صیہونی حکومت کے فوجی عناصر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے