پنجاب کی کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار

🗓️

لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی صوبائی کابینہ کی تشکیل مزید التواء کا شکار ہوگئی ہے کیوں کہ صوبائی حکومت میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ کر دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی صوبائی حکومت میں اتحادی جماعتوں کی نمائندگی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفد کے درمیان لاہور میں یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر آج ملاقات ہونا تھی جو کہ ناگزیر وجوہات پر منسوخ کردی گئی ہے ۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ کر دی گئی ہے ، اس حوالے بات چیت جلد ہو گی ۔

دوسری طرف پنجاب کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے لاہور میں ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور صوبائی کابینہ کے ممکنہ وزراء کے ناموں پر غور کیا گیا ، مشاورتی اجلاس میں طے پایا کہ لندن میں موجود پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کابینہ کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی اور وہاں سے گرین سگنل کے بعد ہی کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور صوبے کی نئی کابینہ میں ن لیگ کے علاوہ پیپلز پارٹی ، علیم خان گروپ ، ترین گروپ اور اسد کھوکھر گروپ کو بھی شامل کیا جائے گا ۔

بتاتے چلیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے 30 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا یا تھا ، گورنر ہاؤس پنجاب کے سبزہ زار میں ہونے والے حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لیا ، اس دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، ن لیگی رہنماء کیپٹن ر صفدر ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت وفاقی وزراء ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور مہمانوں سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس میں موجود تھی ، ن لیگی کارکنوں کی جانب سے اس موقع پر نعرہ بازی بھی کی گئی۔

حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے پر فواد چوہدری کی جانب سے طنزیہ بیان سامنے آیاجس میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی مدد سے مہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے بننے والے عبوری ضمانت پر ایک مطلوب شخص نے گورنر ہاوس کے گراونڈ پر قبضہ کرکے ایک نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلی کہلوانا شروع کر دیا ، اس عمل کو کون مانے گا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ تیز

🗓️ 28 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ

مصری نوجوان کے ہاتھوں کیمپ ڈیوڈ کی موت

🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

وزیر خارجہ کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر زور

🗓️ 26 اگست 2021اشک آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچے جہاں انہوں

اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں نامور شخصیات نے جو بائیڈن سے اہم مطالبہ کردیا

🗓️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کی سینکڑوں

امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کو اسلحہ دینے کا اعلان کردیا

🗓️ 18 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

🗓️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیرون نے بھوک ہڑتال کرنے

عیدالفطر سے قبل پیٹرول کی قیمت 290 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان

🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالفطر سے قبل اتوار (31 مارچ) کو پیٹرول

اسٹار لنک سیٹلائیٹ سروس اب یوکرائن میں کام کررہی ہے: ایلون مسک

🗓️ 27 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی یوکرین کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے