پنجاب: کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری

پنجاب: کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری

?️

لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں کورونا سے فوت افراد کی تدفین کیلئے خصوصی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تدفین کے وقت تمام متعلقہ ادارے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرائیں، کمشنر محمد عثمان نے کہا تدفین کے وقت ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے سے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور نے کورونا سے اموات اور تدفین سے وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر ہدایات جاری کیں، جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو کورونا تدفین کیلئے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمشنر محمدعثمان کا کہنا ہے کہ تدفین کے وقت ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے سے وائرس پھیلاؤ کا خدشہ ہے، ڈپٹی کمشنرز تمام اسپتالوں سے اموات کی روزانہ کی بنیاد پررپورٹ لیں اور تدفین کے وقت تمام متعلقہ ادارے موجود ہوکر ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنرلاہور نے شہر کے 18 اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو خط لکھا ، جس میں کوروناسے مرنے والوں کی تدفین کے ایس او پیز پرسختی سےعمل کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا ہے کہ کورونا سے مرنے والوں کی تدفین ایس اوپیز کے مطابق نہیں ہورہی تھی، جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناکے وار مزید شدید ہوتے جارہے ہیں ۔ تیسری لہرنےچوبیس گھنٹے میں مزید84  افرادکی جان لےلی، اب تک کوروناسےہلاکتیں چودہ ہزارچھ سوستانوے ہوگئیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں یہ قسم بچوں کو تیزی سے متاثر کر رہی ہے تاہم اعداد و شمار بتا رہے ہیں  کہ بالغ اور معمر افراد کی نسبت بچوں میں کورونا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد

امریکہ کا ایران سے نیا مطالبہ

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف کا

سعودی جیل میں قید سماجی کارکن کی صورتحال پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش

?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں اور سعودی سماجی کارکنوں نے 10

ایران کی خلیج فارس میں سفارتی حکمت عملی

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے گزشتہ حکومت سے ہی ہمسایہ ممالک کے ساتھ

یوکرین جنگ کو کون نہیں ختم ہونے دے رہا؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے بھارتی نژاد ریپبلکن

بھارت کو مذاکرات کے لئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ

ایرانیوں کو اسرائیل کا حملہ کیسا لگا؟ برطانوی قلمکار

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:برطانوی قلمکار اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ایران کے خلاف

آئینی بینچ نے پہلے ہی روز کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں

?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 رکنی آئینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے