?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث پیر سے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب کلاسز صبح 8 بج کر45 منٹ پر شروع ہوں گی۔
لاہور گزشتہ 3 روز سے دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں فضائی معیار خطرناک حد تک گر گیا ہے اور مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 412 تک پہنچ گیا ہے، اسموگ کی گہری تہہ کے باعث صحت کے حوالے سے انتباہات جاری کیے گئے ہیں جبکہ آلودگی کے ذرائع کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور سمیت مشرقی اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔
ادارے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں کے مطابق نومبر سے وسط دسمبر تک اسموگ کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسموگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اعلان کیا کہ ’سردیوں کے دوران اسکول کا نیا وقت صبح 8 بجکر 45 منٹ سے دوپہر ایک بجکر 30 منٹ تک ہوگا‘۔
دوسری جانب، صوبائی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب میں اب ایک جامع ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی پیشگوئی کا نظام موجود ہے، جو گزشتہ برسوں کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ نظام عوام کے لیے فضائی معیار کے پورٹل پر دستیاب ہے اور ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) اسے ایک دن پہلے جاری کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ان دنوں جو لوگ اچانک ماحولیاتی ماہر بن گئے ہیں اور اپنی مرضی سے رپورٹس یا بیانات دیتے ہیں، ان کے لیے وضاحت ہے کہ اسموگ ایک موسمی مظہر ہے‘۔
ان کے مطابق ’یہ موسم تین ماہ تک رہتا ہے، جب مشرق سے مغرب کی جانب چلنے والی ہوائیں درجہ حرارت میں بدلاؤ پیدا کرتی ہیں اور سرد ہوا فضا کے اوپر ایک تہہ کی شکل اختیار کر لیتی ہے‘، اس کے نیچے فضائی آلودگی کے ذرات پھنس جاتے ہیں، جو دباؤ کے باعث ایک دھند جیسی تہہ بناتے ہیں جسے ہم اسموگ کہتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’یہ ممکن نہیں کہ کل اے کیو آئی 160 ہو اور آج مقامی آلودگی کی وجہ سے اچانک 380 تک پہنچ جائے‘۔
انہوں نے وضاحت کی کہ صبح کے وقت سردی کے باعث آلودگی کی سطح بڑھ جاتی ہے، مگر جیسے جیسے درجہ حرارت بڑھتا ہے، فضا کی کثافت میں تبدیلی کے ساتھ ذرات پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’اسموگ گنز‘ صرف ایک عارضی اور مصنوعی اقدام کے طور پر استعمال کی جا رہی ہیں۔
سینئر وزیر نے کہا کہ ’ماضی میں اس موسم کے دوران اسکولوں، ریسٹورنٹس اور دیگر سرگرمیوں کو بند کر کے لاک ڈاؤن طرز کی پابندیاں لگائی جاتی تھیں، لیکن پہلی بار ہم اسموگ کے موسم میں کسی بندش کے بغیر صورتحال کو کنٹرول کر رہے ہیں اور لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری لا رہے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوششیں صرف اسموگ سیزن تک محدود نہیں ہیں بلکہ ہم پورے سال فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے سرگرم ہیں۔


مشہور خبریں۔
1200 عرب دانشوروں کا عرب حکام کو میمورنڈم
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:1200 سے زیادہ عرب اور فلسطینی سیاسی مفکرین نے ریاض
فروری
ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم
?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ
اکتوبر
امارات، چین اور فرانس کے درمیان جنین کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امارات نےاقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر Tor Vanceland
جنوری
امریکہ کی فتنہ انگیز تجاویز کی بنا پر عمان کا اسرائیل کے ساتھ بتدریج سمجھوتہ: عرب میڈیا
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:اسباب معلوماتی تجزیاتی ڈیٹا بیس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
فروری
سیاسی قیادت نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پُرامید
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاسی رہنماؤں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو
ستمبر
اسرائیل کی بی بی کی مخالفت پر تنقید
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی راہ میں اسرائیلی حکومت
دسمبر
شمالی شام اور عراق میں دو روز میں 22 جنگجو ہلاک
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48
نومبر
مصر کی الازہر ینیورسٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کی الازہرینیورسٹی نے سویڈن میں انتہا پسند گروہوں کی جانب
جنوری