خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 25 خوراج ہلاک، 5 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 25 خوارج جہنم واصل ہوگئے جب کہ 5 جوان شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپین وام میں سکیورٹی فورسز کی پہلی کارروائی میں 4 خودکش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک ہوئے، شرپسندوں کے خلاف اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اِسی طرح ضلع کرم کے علاقے غاکی میں دوسری کارروائی جے دوران 10 خوارج مارے گئے، دونوں کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 5 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس اور سپاہی محمد عادل شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون

?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی

ایران کے بارے میں ٹرمپ کا نہ ختم ہونے والا وہم

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں: امریکی دہشت گرد ریاست کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک

اسد عمر کا برطانوی حکومت سے اہم سوال

?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے

ہم خطے میں جنگ کے خلاف ہیں: عرب لیگ

?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں: عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسام زکی نے

غزہ جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوسرے مہینے

حزب اللہ کا امریکہ پر بہت بڑا الزام

?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے ایک رکن نے

امریکہ فریب کا عادی ہے، فلسطین کے لیے اس کے پاس کچھ نہیں: فلسطینی علماء کونسل

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:لبنان میں فلسطینی علماء کونسل کے سربراہ شیخ محمد الموعد نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے