?️
لاہور:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی فراہم کریں گے جبکہ سولر پینل فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ ان کو ہمیشہ کے لیے مفت بجلی مل سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 100 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کی اوسط 44 لاکھ سے 90 لاکھ خاندان سالانہ بنتی ہے، ایک خاندان کے 6 افراد بھی شامل کریں تو ساڑھے پانچ کروڑ صوبے کی عوام بنتی ہے، جو کہ غریب ترین طبقہ ہے اور صوبے کی آدھی آبادی بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ میں جن لوگوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 100 ارب روپے کی سبسڈی سے مفت بجلی فراہم کرنے جارہی ہے، آج کے بعد 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بجلی کا بوجھ اٹھانے کی فکر سے آزاد ہوجانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم باریک بینی سے اس چیز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ گھروں کو سولر پاور فراہم کرکے متبادل بجلی فراہم کریں تاکہ آنے والوں سالوں میں ہمیشہ کے لیے ان کی بجلی مفت ہو۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اگر لوگوں کا چولہا ٹھنڈا ہوگا تو مجھے بھی یہاں بیھٹنے کا کوئی حق نہیں ہے، کوشش کروں گا اور مجھے قوی یقین ہے کہ مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کریں گے، آئی ایم ایف کا پروگرام چلے گا، انٹرنیشنل ڈونرز آئیں گے، دوست ممالک مدد کریں گے، صحیح پالیسز بنیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن چیزوں کو کسی اور نظر سے دیکھتا ہے، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، جب میں جیل گیا تو گورنمنٹ کالج کا طالب علم تھا، مشرف کا دور تھا پھر اب یہ 22 مہینے کی جیل کاٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے نام بھول جاتے ہیں لیکن کام یاد رہتے ہیں، آج میں سمجھتا ہوں جو بات بھی ہونی چاہیے صحیح ہونی چاہیے، 74 سال بعد پاکستانی قوم ایسے دوراہے پر کھڑی ہے، یہاں پر سیاست بچانے کا سوال نہیں ہے بلکہ ریاست کو بچانا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، سسکتی ہوئی معیشت کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت 2018 میں آئینی مدت پوری کرکے جارہی تھی کیا اس وقت شرح نمو 5.8 فیصد نہیں تھا، کیا 22، 22 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ زیرو پر نہیں تھی، آج ایسا کیا ہوگیا کہ معیشت صفر اعشاریہ صفر ہوگئی، کیوں آج لوڈشیڈنگ دوبارہ ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں پنجاب کا وزیراعلیٰ ہوں آپ سے سچی باتیں کروں گا، حقائق بتاؤں گا کہ اس صوبے کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا گیا لیکن اس کے ثبوت پیش کروں گا، کسی کی عزت اچھالنے کے لیے اس کو چور، ڈاکو، کرپٹ نہیں کہوں گا، کیونکہ یہ نعرے سن سن کر اس قوم کے کان پک گئے ہیں، اگر آج کوئی سیاست کررہا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جواب دہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا پچھلے تین مہینے کا سفر آئینی اور قانونی بحرانوں سے بھرا پڑا ہے، کبھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کا اجلاس بلایا جاتا ہے کبھی ملتوی کردیا جاتا ہے، تین چار مرتبہ اجلاس ملتوی ہوئے، ڈپٹی اسپیکر پر جان لیوا حملہ ہوتا ہے، کبھی سنا ہے کہ پنجاب میں دو مہینے کابینہ ہی نہ بنی ہو۔
انہوں نے کہ آج بین الاقوامی منڈی میں گندم کی قیمت ساڑھے پانچ ہزار فی من سے زیادہ ہوچکی ہے، ہم نے 50 لاکھ ٹن گندم خرید کر اپنے اسٹاک پورے کیے، مجھے لوگوں نے کہا کہ کابینہ کے بغیر آپ 200 ارب روپے کی سبسڈی دینے جارہے ہیں، کل کو نیب والے پوچھیں گے کہ آپ نے کیوں اتنی بڑی سبسڈی بغیر کابینہ کے دی؟ تو کل آپ کر مقدمہ بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آج میں یہ فیصلہ نہیں کروں گا تو کل کو اپنے ضمیر کو کیا جواب دوں گا، ہم نے 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 160 روپے کا ریلیف دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع کردہ منصوبہ صحت کارڈ جس کا نام انصاف صحت کارڈ رکھ دیا تھا، آج لیہ، مظفر گڑھ، ملتان غریب آدمی صحت کارڈ لے کر جاتا ہے، ڈاکٹر کہتا ہے کہ آپ جائیں یہ دوائیوں کو نسخہ ہے، صحت کارڈ کو ہم نہیں مانتے، دوائیاں باہر سے لے کر لائیں، اس کو اپنی جیب سے ادویات لینا پڑتی ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ آج پنجاب کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں کینسر سمیت دیگر ادویات لوگوں کو مفت مل رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دن رات محنت کرکے بلدیاتی انتخابات کا قانون بھی اسمبلی سے منظور کروایا ہے۔


مشہور خبریں۔
مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی
?️ 1 اگست 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے 24
اگست
سعودی سفارت خانے کے انچارج کا آئندہ ہفتے دمشق کا دورہ
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:شام کے ایک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی سفارت
فروری
ایک پاکستانی محقق کے نقطہ نظر سے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی بنیادیں اور ضروریات
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی محقق نے صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط
جولائی
صیہونیوں کا بیت المقدس کا متولی بدلنے کا مطالبہ
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ایک انتہا پسند صہیونی تنظیم نے اردن کی حکومت سے سعودی
مئی
غزہ میں کتنی سرنگیں تباہ ہوچکی ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی
جنوری
ہماری موجودہ معاشی حالت کا ذمہ دار روس ہے: جانسن
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ملک کی
اگست
لاہور میں طالبعلم کے ساتھ زیادتی پر مولانا طاہر اشرفی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور کے ایک مدرسے میں ایک عمر رسیدہ
جون
اسکول میں مذہبی معاملات کو نہیں لے جانا چاہئے: ہیما مالنی
?️ 14 فروری 2022ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی
فروری