پنجاب میں نئے آبپاشی منصوبوں کی منظوری پر سندھ کا شدید تحفظات کا اظہار

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے پنجاب میں 200 ارب روپے سے زائد کے نئے آبپاشی منصوبے کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پانی کی تقسیم کے معاملے پر دونوں صوبے متعدد بار آمنے سامنے آچکے ہیں، سندھ کی جانب سے پنجاب پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ پانی کے مناسب بہاؤ کی اجازت نہیں دیتا۔

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پنجاب کے لیے ایک مکمل طور پر نئے آبپاشی کے نظام کی منظوری دے دی ہے جس سے اس تنازع میں اضافے کا امکان ہے۔

صوبے نے چولستان کے علاقے میں 176 کلومیٹر لمبی چولستان کینال اور 120 کلومیٹر لمبی ماروٹ کینال بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

حکومت سندھ پہلے ہی اس منصوبے کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کو شکایت جمع کراچکی ہے جس پر حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

جولائی میں سی سی آئی کو بھیجی گئی سمری میں سندھ حکومت نے جنوری میں واٹر ریگولیٹر، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی جانب سے پروجیکٹ کو جاری کیے گئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ (ڈبلیو اے سی) کے خلاف احتجاج کیا۔

صوبے کی جانب سے سی سی آئی کے سامنے دو نئی نہروں، رسول بیراج کے دائیں جانب جلال پور کینال اور اس کے بائیں جانب چولستان کی تعمیر کے بارے میں سوال کیا اور دعوی کیا کہ واٹر ریگولیٹر نے سرٹیفکیٹ جاری کرکے ’اپنے اختیار سے تجاوز‘ کیا۔

سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے طور پر سی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری پر سوال اٹھایا ہے، جو صوبوں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیتی ہے۔

انہوں نے 7 فروری کو ایکنیک کے مشاہدے کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ’گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے نیشنل اریگیشن نیٹ ورک کی ترقی‘ کے لیے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جمع کرائی گئی سمری ’سی سی آئی کی منظوری سے مشروط ہوگی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ کے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کے ورکنگ پیپر کے مطابق، 211.34 ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ جولائی 2030 تک مکمل ہو جائے گا۔

ڈان کی جانب سے دیکھے گئے ورکنگ پیپر میں منصوبے کی لاگت کچھ اس طرح ہے، منصوبے کی تعمیر پر 174 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ چولستان کینال کے لیے 76.57 ارب روپے، مروٹ کینال کے لیے 47.6 ارب روپے، لنک کینال کے لیے 39.19 ارب روپے جب کہ تعمیراتی لاگت میں اضافے کے لیے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں، باقی رقم دیگر پہلوؤں جیسے جنگلات، زمین کے حصول، پراجیکٹ مینجمنٹ وغیرہ پر خرچ کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ کی وہ سہولت جس سے اکثرصارفین واقف نہیں

🗓️ 4 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر

لاہورہائیکورٹ نے ججز کوغیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا

🗓️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری

جرمنی میں ہسپتال بند ہونے کا خطرہ

🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے وزیر صحت نے خبردار کیا کہ توانائی کی قیمتوں

جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ہزاروں دستاویزات کو ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا گیا

🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: اے ایف پی کی خبر کے مطابق موجودہ امریکی انتظامیہ نے

گوگل میسیجز پر اے آئی فیچرز دیے جانے کا امکان

🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے دنیا بھر میں

مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ وزارت خارجہ سے بھی اوپر

🗓️ 25 جون 2021سچ خبریں:مصر کے انٹلی جنس چیف نے حال ہی میں مصر کی

صیہونیوں نے شام سے نکلنے کے لیے کیا شرائط رکھی ہیں؟

🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر نے شام کے علاقے سے اسرائیل

ایوانکا ٹرمپ 2024 کے الیکشن میں اپنے والد کی حمایت کیوں نہیں کر رہیں؟

🗓️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:گارڈین میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایوانکا ٹرمپ کے 2024

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے