اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد سے 40 کلومیٹر دور پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اور دفاعی سازوسامان کے پیداواری کمپلیکس کے ایک حصے میں ہونے والے دھماکے میں تین ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔یہ دھماکہ اسلام آبادسے 40 کلومیٹر دور “واہ کینٹ” شہر میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ دارالحکومت “اسلام آباد” سے 40 کلومیٹر دور “واہ کینٹ” شہر میں ایمونیشن پروڈکشن کمپلیکس (POF) کے ایک سیکشن میں ہوا۔پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ آج تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجہ میں فوجی ساز و سامان کے پیداواری مرکز کے تین ملازمین کو ہلاک اور دو کو زخمی ہوئے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی ایک ریپڈ ری ایکشن ٹیم جائے وقوعہ کی نگرانی کر رہی ہے اور دھماکے کی تفصیلات کا تعاقب کیا جا رہا ہے اور جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آئی آر این اے کے مطابق، پاکستان آرمز پروڈکشن کمپلیکس میں 70 سے زائد مختلف زمینی اور سمندری ہتھیاروں کی پیداوار ہوتی ہے جن میں ہلکے ہتھیار ، بھاری اسلحہ، مختلف سائز کی گولیاں ، ٹینک ، توپ خانے ، مارٹر ، ٹینک کی مختلف گولیاں، توپیں اور مارٹر وغیرہ شامل ہیں۔