?️
لاہور (سچ خبریں) کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ پنجاب تعلیمی ادارے بند کرنے کے لئے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے بعد 25 اضلاع میں تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 5فیصد مثبت کیسز والے25 اضلاع میں تمام اسکولز بند کردیئے گئے ہیں اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر مراد راسکا کہنا ہے کہ پانچ فیصد سے زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
ان اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء و طالبات ہفتے میں دو دن بھی اسکول نہیں آئیں گے، یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر سرکاری اور نجی تعلیمی بند کر دیئے جائیں، 25اضلاع میں ایک سے12ویں جماعت کی تمام کلاسز بند رہیں گی۔
حکم نامے کے مطابق جن متاثرہ اضلاع میں اسکولوں کی بندش ہوگی ان میں لاہور، بہاول نگر، بہاول پور، بھکر،چکوال، ڈی جی خان ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد شامل ہیں۔اس کے علاوہ جھنگ ، قصور، خانیوال ، خوشاب، لودھراں ، منڈی بہاوالدین ، ملتان ، اوکاڑہ اور پاکپتن، رحیم یارخان، راولپنڈی ، ساہیوال میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سرگودھا، شیخو پورہ، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی کورونا متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں، ان تمام اضلاع میں اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا جائے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہےکہ صوبے کے باقی 11اضلاع میں اسکول ایس او پیز کے مطابق کھلے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی سربراہ کا اپنی ہی ریاست کے خلاف اہم اعتراف
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے دو سال سے بھی کم عرصے
مارچ
یوکرین اور روس کی جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:CNN ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے نوٹ کیا کہ حالیہ روسی
جنوری
کرانہ باختری کے الحاق کے نتائج سنگین ہوں گے:سعودی عرب کا اسرائیل کو انتباہ
?️ 22 ستمبر 2025کرانہ باختری کے الحاق کے نتائج سنگین ہوں گے:سعودی عرب کا اسرائیل
ستمبر
اسماعیل ہنیہ کے قتل پر صہیونی فوج کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ
جولائی
اسرائیلی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے نہتے اور مظلوم بہادر فلسطینی
?️ 21 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جس مقصد کے حصول کے
مئی
یوکرین تنازع ایک طویل بحران رہے گا: ماسکو
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو امریکی
جون
بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار نے مسلہ کشمیرپر پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا
?️ 6 اکتوبر 2022سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ اور وزیراعظم مودی کے
اکتوبر
جنین میں دھماکہ خیز صورتحال
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ میں کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں کے بعد کہ
دسمبر