پنجاب حکومت نے اہم ہدف حاصل کر لیا

یاسمین ارشد

?️

لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے الحمرا ہال میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے زیراہتمام ”عینک والاکوروناجن“شومیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی عینک والا کورونا جن خصوصی شومیں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید،ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن پرویزبٹ اور معصوم بچوں سمیت خواتین و حضرات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

سپیشل ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں کے خصوصی بچوں نے اس موقع پر کورونا سے متعلق آگاہی سکٹس پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ، سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید اورڈائریکٹرسپیشل ایجوکیشن پرویزبٹ کو یادگاری شیلڈزبھی دیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے حاضرین سے اپنے خطاب میں کہاکہ عینک والاکوروناجن کے تمام کرداروں نے شانداراندازمیں عوام میں ویکسی نیشن بارے آگاہی پھیلانے کی بہترین کوشش کی ہے۔

عینک والا کوروناجن کے کرداروں نے شاندارشوپیش کرکے حاضرین کے دل جیت لئے۔عینک والا کوروناجن کے خصوصی شوکے دوران ویکسی نیشن کی اہمیت پر زوردیاگیا۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ اللہ پاک کے کرم اور محکمہ صحت کی کاشوں کی بدولت پنجاب کی 53فیصدآبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔پنجاب میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح0.3فیصدرہ گی ہے۔پنجاب کی 8کروڑ60لاکھ آبادی کو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگاچکے ہیں۔
ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب کی 70 فیصد آبادی کو ویکسنیٹ کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کی آبادی کو ویکسینیٹ کرکے کوروناسے مکمل محفوظ بنائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے عوام میں ویکسی نیشن کی اہمیت اجاگرکرنے کیلئے منفرداور شانداراندازسے آگاہی پھیلانے پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ اوران کی ٹیم کو شاباش و مبارکباد دی۔
بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے میڈیاکے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں 8اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمرا ن خان یکم جنوری سے پنجاب کے تمام 3کروڑخاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈتقسیم کرنے جارہے ہیں۔پنجاب میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے زیادہ سے زیادہ سرکاری ونجی ہسپتالوں کو منتخب کیاجارہاہے۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں 650 بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈبلاک بنایاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ نوازشریف نے ابھی تک اپنی میڈیکل رپورٹس نہیں بھیجی ہیں۔نوازشریف ولائت نہیں بلکہ اپنے ملک میں آکرلیڈری کریں۔نوازشریف اپنے آپ کو لیڈرسمجھتے ہیں تو وطن واپس آئیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی درندگی پر ممالک کی خاموشی انسانیت پر دھبہ

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے صدر کے عظیم ثقافتی

کیا ٹرمپ امریکہ کو خانہ جنگی میں گھسیٹیں گے؟

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    فلوریڈا میں ٹرمپ کی حویلی پر ایف بی آئی

اسماعیل ہنیہ کو کیسے شہید کیا؛ صہیونی میڈیا کی مزید تفصیلات

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا رپورٹ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سابق

ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر ریلیزکرنے کا حکم جاری کر دیا

?️ 27 جنوری 2021ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر

فردوس نقوی نےاسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

?️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی اسمبلی

وزیر اعظم نے پینڈورا پیپرز کی باضابطہ تحقیقات کے بارے میں احکامات جاری کر دئے ہیں

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پینڈورا پیپرز کی باضابطہ تحقیقات کے

نادیہ خان بھی پاکستان کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

?️ 22 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ

وزارت آئی ٹی کا نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا اعلان

?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) شہریوں اور کاروباری حضرات کو سرکاری خدمات ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے