سچ خبریں:واللا نیوز کے مطابق یمرجنسی ڈیپارٹمنٹ جانے کی صورت میں مریضوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔
رامبام اسپتال کے عہدیداروں نے کہا کہ اسپتال کا ایمرجنسی شعبہ 180 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور خدمات فراہم کرنے کا وقت بہت بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی جنگ میں اس حکومت کی فوج کی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافے کی بات کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان ان ہلاکتیں کی اصل اعداد و شمار فراہم کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔