فیلڈ مارشل سے لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی صنعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے دفاعی صنعت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔’

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ایچ کیو آمد پر لیبیا کی مسلح افواج کے سربراہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان آرمی کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق،’ لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کو پاک فوج کے ایک چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔’

یاد رہے کہ مئی میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک اہم ملیشیا رہنما کی ہلاکت کے بعد کئی سالوں کی بدترین جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، تاہم دو روز بعد حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد حالات پرسکون ہو گئے تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں مئی 2009 میں لیبیا کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے اُس وقت کے لیبیائی رہنما معمر قذافی سے طرابلس میں ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سعودی بادشاہ کی قابل اعتراض غیر موجودگی، کیا شاہ سلمان بیمار ہیں؟

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:  سعودی بادشاہ کی طویل غیر حاضری اور مختلف مواقع پر

الجلیل میں خطرے کے سائرن بجے؛ قابض ایلات پر یمن کا ڈرون حملہ 

?️ 9 جون 2026سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللہ کے

ایران کے خلاف جنگ ختم ہونی چاہیے: لاوروف

?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے

کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

?️ 28 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں متعدد ممالک میں مسافروں

چین: ہم پاکستان کی خودمختاری کے دفاع میں حمایت جاری رکھیں گے

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اسلام آباد اور نئی دہلی کے

ہواوے کمپنی کو 40 ارب ڈالرز کے خسارے کا سامنا

?️ 27 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) گذشتہ چھ ماہ کے دوران اسمارٹ فون کے کاروبار میں

مشرق وسطیٰ دہشت گردوں کے ساتھ دوستی کیسے قبول کر سکتا ہے:پاکستانی صحافی

?️ 13 اگست 2025مشرق وسطیٰ دہشت گردوں کے ساتھ دوستی کیسے قبول کر سکتا ہے:پاکستانی

اسرائیلی حکومت عراق پر حملہ کرنے کا بہانہ بناتی ہے: السوڈانی

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے