?️
لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے 187 ووٹ پورے ہیں،اعتماد کا ووٹ لینا کوئی مشکل نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے ن لیگ کے وزراء کے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی پہنچنے والے وہ ہیں جن کا مال نہیں بکا،ہم بھی جواب دینے کیلئے پنجاب اسمبلی آئیں گے۔
صوبائی اسمبلی میں ہمارے ارکان پورے ہیں اور ہمارے لیے اعتماد کا ووٹ مشکل نہیں ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف پنجاب اسمبلی پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے پاس 186 کے بجائے 180 ممبرز بھی نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے صحافی کے سوال پر کہا کہ مجھے اتنا حساب تو نہیں آتا مگر ہمارے نمبرز پورے ہیں۔
یاد رہے کہ ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں بھرپور طاقت کے مظاہرے کیلئے تیاری پکڑ لی ہے۔
جبکہ پنجاب میں وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنادی گئی۔ اس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔کمیٹی پنجاب میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی اعتماد کے ووٹ سے متعلق متحرک ہوگی،جس کا مقصد وزیراعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ لینے کے دن تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے اور 11 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ میں بھی قانونی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوگی،جبکہ اسی سلسلے میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ حوالے سے گفتگو کی گئی، ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بیان پر غور کیا گیا جب کہ وفاقی وزیر قانون نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے معاملے پر آئینی اور قانونی نکات سے آگاہ کیا۔


مشہور خبریں۔
چند گھنٹوں بعد ہی امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے چند گھنٹوں
جنوری
غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء
اپریل
تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
نومبر
ملکی سلامتی کے معاملات براہ راست آرمی کے تحت آتے ہیں، چیف جسٹس
?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جون
یوسف رضا گیلانی کی ہار پکی ہے:وزیر داخلہ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع
مارچ
دو بینک بند،ہمارا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے؛بائیڈن کا دعویٰ
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں دو بینکوں کے
مارچ
چین نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا
?️ 23 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران
جون
جرمن یونیورسٹی شہروں میں طلباء کے لیے رہائش کے اخراجات میں نمایاں اضافہ
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:ایک رپورٹ میں Pasayer Neue Perse اخبار نے لکھا کہ تازہ
مارچ