پنجاب اسمبلی میں ہمارے 187 ووٹ پورے ہیں،فواد چوہدری

?️

لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے 187 ووٹ پورے ہیں،اعتماد کا ووٹ لینا کوئی مشکل نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے ن لیگ کے وزراء کے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی پہنچنے والے وہ ہیں جن کا مال نہیں بکا،ہم بھی جواب دینے کیلئے پنجاب اسمبلی آئیں گے۔

صوبائی اسمبلی میں ہمارے ارکان پورے ہیں اور ہمارے لیے اعتماد کا ووٹ مشکل نہیں ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف پنجاب اسمبلی پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے پاس 186 کے بجائے 180 ممبرز بھی نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے صحافی کے سوال پر کہا کہ مجھے اتنا حساب تو نہیں آتا مگر ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

یاد رہے کہ ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں بھرپور طاقت کے مظاہرے کیلئے تیاری پکڑ لی ہے۔

جبکہ پنجاب میں وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی بنادی گئی۔ اس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔کمیٹی پنجاب میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی اعتماد کے ووٹ سے متعلق متحرک ہوگی،جس کا مقصد وزیراعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ لینے کے دن تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے اور 11 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ میں بھی قانونی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوگی،جبکہ اسی سلسلے میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورت حال اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ حوالے سے گفتگو کی گئی، ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بیان پر غور کیا گیا جب کہ وفاقی وزیر قانون نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے معاملے پر آئینی اور قانونی نکات سے آگاہ کیا۔

مشہور خبریں۔

 آئرلینڈ ممکنہ روسی حملے کے خلاف یورپ کا سب سے کمزور سیکورٹی لنک

?️ 22 دسمبر 2025 آئرلینڈ ممکنہ روسی حملے کے خلاف یورپ کا سب سے کمزور سیکورٹی

اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

?️ 19 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور ،پشاورسمیت مختلف شہروں میں

اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کا دعویٰ جھوٹ ہے: حماس

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: قابض افواج کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ

G-20 کے رکن ممالک مقبوضہ کشمیرمیں گروپ کے اجلاس میں شرکت کے بھارت کے دعوت نامہ کو مسترد کردیں

?️ 21 فروری 2023سرینگر:(سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و

بلاول بھٹو نے امریکا میں پاکستانی ایجنڈے کو بہت اچھے سے پیش کیا۔ شیری رحمان

?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا

غزہ کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے: اسرائیلی وزیر جنگ

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائل کاتز نے حماس کو دھمکی

فرانس نے ایرانی سفارتخانے کے سربراہ کو طلب کیا

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: ایران میں فسادات کرانے والے دو یورپی افراد کی گرفتاری

یورپ امریکہ کی پیروی کرتا ہے،ایران نہیں جھکے گا:پاکستان کی سابق سفیر

?️ 22 ستمبر 2025یورپ امریکہ کی پیروی کرتا ہے، ایران نہیں جھکے گا:پاکستان کی سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے