?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں ملکی وقار اور سلامتی کے تحفظ کے متعلق قرارداد حکومتی اراکین کی جانب سے کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
قرارداد ملک احمد سعید خان نے ایوان میں پیش کی، ایوان کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ معرکہ حق میں شاندار کامیابی حاصل کی، قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا، بھارت کو منہ توڑ شکست کا سامنا کرنا پڑا، دنیا نے پاکستان کے ذمہ دار موقف کی تائید کی، پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ایوان کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں۔
اِسی طرح متن میں لکھا گیا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، فوج اور سپہ سالار پر تنقید دشمن کا بیانیہ آگے بڑھانے کے مترادف ہے، مسلح افواج کو اندر سے کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاک فوج نے سرحدوں کے تحفظ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور قدرتی آفات میں مثالی کردار ادا کیا، قوم اور افواجِ پاکستان میں محبت کا لازوال رشتہ ہے، قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا جس پر ایوان نے عزم کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
حزبالله کے ہتھیاروں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی شرط بندیوں کا خاتمہ
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: لبنان میں گزشتہ ہفتوں کے دوران مزاحمت کے ہتھیاروں پر
اپریل
صیہونی ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پریشان
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:جب کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی
مارچ
سائینوفام کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کوویکس کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین
اگست
پارلیمانی تعطیلات کے دوران ٹرمپ کا دورہ برطانیہ؛ پارلیمنٹ میں خطاب سے گریز یا سیاسی تدبیر؟
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کا متوقع دورہ برطانیہ پارلیمان کی تعطیلات میں
جولائی
امریکہ میں ویزوں کی منسوخی کی نئی لہر
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے سکیورٹی خطرہ کا بہانہ بنا کر
دسمبر
متحدہ عرب امارات میں چین کی خفیہ بندرگاہ کی تعمیر
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس
نومبر
اردنی رکن پارلیمنٹ کا بن سلمان کے نام متنازع خط
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن کی پارلیمنٹ کے ایک رکن کی جانب سے سعودی ولی
دسمبر
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی فوری تبدیلی کیلئے اسپیکر سے مطالبہ
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے
فروری