?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کی سپورٹ اور پیداوار میں اضافے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی اور کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے، اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ کے مطابق پنجاب میں بہتر پیداوار کے لیے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے، پچھلے 2 ماہ میں کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، جبکہ کسان کارڈ کے ذریعے 50 ارب روپے کے بلاسود قرض فراہم کیے گئے۔
گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 13 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، کسان کارڈ پراجیکٹ کی بدولت کھاد، بالخصوص ڈی اے پی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، ان کے مطابق پنجاب کے کاشتکاروں کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی سپورٹ حاصل ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے احترام
نومبر
حماس کی تباہی کے بغیر عرب ممالک کے ساتھ صلح ناممکن: نیتن یاہو
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا کہ
نومبر
صیہونی وزیر دفاع کا دعویٰ صہیونی ماہرین کی تنقید اور مذاق کا نشانہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتس کے حماس اور حزب اللہ پر
نومبر
کرپشن کیسز میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز (جن کی فہرست 2015
جون
غزہ کے بچوں کے لیے گارڈیولا کی حمایت پر صیہونیوں کا غصہ اور تشویش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
جون
ترکی کا انتباہ: اسرائیل خطے کو فوجی تباہی میں گھسیٹنا چاہتا ہے
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اسرائیلی
ستمبر
ڈیموکریٹس کو AIPAC سے مالی امداد قبول نہیں کرنی چاہیے:برنی سندرز
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سندرز نے بااثر لابی گروپ AIPAC
جولائی
کیا ایلون مسک صدر ٹرمپ کے مشیر بنیں گے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل رپورٹ کے مطابق مسک، جو ٹیسلا اور
مئی