پنجاب؛ بارش، طوفان نے تباہی مچا دی، 13 افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند

بارش طوفان

?️

لاہور (سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی، 13 افراد جاں بحق، 92 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں اپرمال میں 2، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی جبکہ سہ پہر 5:08 سے شروع ہونے والی بارش اوسطا 0.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسی طرح جیل روڈ، ایئر پورٹ ،گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش جبکہ پانی والا تالاب ،فرخ آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن ،سمن آباد اور جوہر ٹاﺅن میں شدید بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، تیز آندھی اور بارش کے باعث این ٹی ڈی سی 220 کے وی بند روڈ، غازی اور کوٹ لکھپت سمیت لیسکو کے 60 سے زائد گرڈ سٹیشن ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی بند رہی۔

قبل ازیں آندھی کے باعث چڑیاگھر کی پارکنگ میں درخت گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موسم کی خرابی اور آندھی کے بعد میٹرو اورنج لائن ٹرین بند اور سٹیشنز خالی کروا لیے گئے۔

اسی طرح رائیونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب تیز آندھی کے باعث دیوار گر نے سے دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین شامل ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری

?️ 14 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

حکومت کی گردشی قرض کم کرنے کیلئے بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب کے پیکیج پر بات چیت

?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اور بینکنگ ایسوسی ایشن نے

خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ، حماس نے شدید دھمکی دے دی

?️ 16 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں) خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ

شام میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذررائع نے بتایا ہے کہ درعا کے مضافات

پینٹاگون کا ہتھیاروں کے ذخیرے کے بحران سے بچنے کے لیے 35 بلین ڈالر کا معاہدہ 

?️ 26 جون 2026سچ خبریں: امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ 35

’ریاست مخالف عناصر کا ٹرائل ہونا چاہیے‘، عدالت کی اٹارنی جنرل کو بلوچستان میں عدالتیں فعال کرنے کی ہدایت

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس

عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ قرار دیدیا

?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی

جنوبی یمن میں پیش رفت؛ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا سمندری راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کا منصوبہ

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے لیے متحدہ عرب امارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے