?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ قرار دیدیا، تنخواہ دار طبقے پر بڑھتا ہوا بوجھ صرف اسی صورت میں کم ہو سکتا ہے جب ٹیکس نیٹ بڑھا کر تمام آمدن کو اس میں شامل کیا جائے،عالمی بینک کے مطابق جائیداد کو موثر طریقے سے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور اس کا درست اندراج و ٹیکس لگایا جائے۔
عالمی بینک کامزید کہنا ہے کہ محصولات کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ نظام سے قلیل مدتی فائدے تو حاصل ہو رہے ہیں لیکن طویل مدتی آمدنی کے مواقع ضائع ہو رہے ہیں۔ورلڈ بینک کے لیڈ کنٹری اکنامسٹ ٹوبیاس ہاک نے اسلام آباد میں پائڈ کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس میں کہا کہ زرعی آمدنی پر صوبائی سطح پر ٹیکس ایک مثبت قدم ہے۔
اب جائیداد کے شعبے کو بھی درست طریقے سے رجسٹر اور ٹیکس نیٹ میں لایا جانا چاہیے۔پائڈ کے وائس چانسلر ندیم جاوید نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ 24 کروڑ کی آبادی میں صرف 50 لاکھ لوگ ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں اور زیادہ تر ٹیکس جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شکل میں وصول کیا جاتا ہے۔اس موقع پر پائڈ کے وائس چانسلر ندیم جاوید نے انکشاف کیا کہ ترقیاتی بجٹ کا 40 فیصد کمیشن کی صورت میں ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ آڈیٹر جنرل پاکستان کے بغیر 5 سے7 فیصد کمیشن دیے کوئی بل کلیئر نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس نظام انصاف کے اصولوں کے لحاظ سے غیر منصفانہ ہے۔ اگر ملک صرف 50 لاکھ فائلرز کے ساتھ چلتا رہا تو اس سے کوئی دیرپا حل ممکن نہیں۔پاکستان کا ٹیکس نظام انصاف کے اصولوں کے لحاظ سے غیر منصفانہ ہے اگر ملک صرف 50 لاکھ فائلرز کے ساتھ چلتا رہا تو اس سے کوئی دیرپا حل ممکن نہیں۔تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جائیداد کے شعبے کو بھی درست طریقے سے رجسٹر اور ٹیکس نیٹ میں لایا جانا چاہیے۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور تمام آمدن شامل کرنا تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
عبرانی میڈیا: اسرائیل کو ایران کی جانب سے سب سے بڑا سائبر حملہ موصول ہوا ہے
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت میں کمپیوٹر اور سائبر مسائل کے لیے ایک
دسمبر
پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، سربراہ آئی ایم ایف کا وزیراعظم سے ملاقات میں اعتراف
?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ
فروری
غزہ میں انسانی امداد کی بحالی
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے انسانی امور نے اعلان
جنوری
امریکہ کی روس دشمنی جاری
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ
جولائی
غزہ کی خواتین کے لئے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی
?️ 26 اکتوبر 2025 غزہ کی خواتین کے لئے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی جب غزہ
اکتوبر
فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 8 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کاؤنٹر ٹیرر
جون
پی ٹی آئی منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی طرف سے خوشخبری
?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
ٹک ٹاک پر پابندی ختم
?️ 1 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد
اپریل