پشاور ہائی کورٹ نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی

?️

پشاور:(سچی خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود لوئر دیر میں احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین کے خلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

 جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بینچ نے قرار دیا کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 (سرکاری ملازم کے حکم کی خلاف ورزی) کی خلاف ورزی قابلِ سزا جرم نہیں، اس پر ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکتی۔

بینچ نے قرار دیا کہ اس طرح کے جرم کا نوٹس صرف اس وقت لیا جا سکتا ہے جب کہ متعلقہ سرکاری ملازم کی جانب سے متعلقہ عدالت میں تحریری شکایت کی جائے۔

بینچ نے ایف آئی آر میں نامزد عتیق الرحمٰن اور دیگر 21 مظاہرین کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو منظور کرلیا جنہوں نے مذکورہ ایف آئی آر کے اندراج کو غیر قانونی قرار دے کر خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر دیر لوئر نے 6 اکتوبر 2022 کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت بعض سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جس میں مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کے علاوہ عوامی مقامات پر لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

درخواست گزاروں نے دیگر مظاہرین کے ساتھ 7 اکتوبر کو تیمرگرہ میڈیکل کالج کے قریب کالج انتظامیہ کی جانب سے انہیں کچھ اسامیوں پر بھرتی کے لیے نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت خال پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور ایس ایچ او مہران شاہ اس کے شکایت گزار تھے۔

عام طور پر ڈپٹی کمشنر مختلف سرگرمیوں کے سلسلے میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت احکامات جاری کرتے رہے ہیں اور اس طرح کے احکامات کی خلاف ورزی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت جرم ہے۔

مختلف اضلاع میں پولیس ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کرتی رہی ہے لیکن پشاور ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں اب اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

ایڈووکیٹ اصغر علی اور سید عبدالحق درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ایس ایچ او نے ناقابل سزا جرم کی ایف آئی آر درج کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

بینچ نے ریمارکس دیے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر پر یہ فرض عائد کرتی ہے کہ وہ متعلقہ کتاب میں قابل شناخت جرم کے بارے میں معلومات درج کرے اور اس کے پاس ایف آئی آر کے اندراج سے انکار کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے کمال عدوان ہسپتال کے طبی عملے اور زخمیوں کو اغوا کیا

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں

امریکی مداخلت پاکستان کے عوام کے لیے کسی قیمت پر قابل قبول نہیں:صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

?️ 3 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین کے منصورہ میں ہونے

شہید سید حسن نصراللہ جاودان رہیں گے: یمن

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شہید سید حسن

نگران سیٹ کے کیلئے وزیرِ اعظم کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت

?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات رواں

پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کی قلت، شہری پریشان

?️ 15 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین

پاکستان اور ایران کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔ شہباز شریف

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران

محرم الحرام کے لیے سیکورٹی پلان تیار

?️ 23 جولائی 2022 لاہور: (سچ خبریں)محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے

امریکہ کا ایران کے بارے میں اہم بیان

?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی سالانہ رپورٹ میں عالمی خطرات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے