?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جا رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ ، وزارت اطلاعات کی پبلسٹی ونگ سے تعلق رکھنے والی عنبرین جان اور الیکشن کمیشن کے ترجمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 4 روز باقی ہیں، ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، شفاف الیکشن کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے۔
مرتضی سولنگی نے بتایا کہ انتخابات کے لیے سیکیورٹی کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس سب سے پہلے سیکیورٹی فرائض انجام دے گی، دوسرے حصے میں فرنٹیئر کارپس (ایف سی)، رینجرز سیکیورٹی دیں گے، تیسرے حصے میں پاک فوج کوئیک رسپانس پر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، انتخابات میں 12 کروڑ سے زائد شہری ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، 6 کروڑ 90 لاکھ مرد، 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز رجسٹرد ہیں، انتخابات میں 20 لاکھ خواتین ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتی، پاکستان آزاد ملک ہے ،سب کو تنقید کا حق ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انتخابی مہم چلانے نہ دینے اور گرفتاریوں کا شکوہ کررہی ہے؟ اس پر نگران وزیر نے جواب دیا کہ ایسے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کو اپنے خدشات کے اظہار کی آزادی ہے، پی ٹی آئی کے پاس عدالتوں سمیت تمام قانونی آپشنز موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی سمیت دیگر کریمنل مقدمات میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم نے یوکرین کی فضائیہ کو تباہ کر دیا ہے: روس
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: روس اور یوکرائنی جنگ کے آغاز کو 6 ماہ
اگست
فلسطین کی آزادی قریب ہے
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عربی بولنے والے ایک کارکن نے ٹویٹر پر لکھا کہ رمضان
مارچ
ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کے لئے کیا کیا نہیں کیا گیا: فواد چوہدری
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
دسمبر
عارضی جنگ بندی جنگ کو روکنے کے لیے اہم سمجھوتہ
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی
نومبر
صیہونیوں نے جبالیا کیمپ پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؛ نیویارک کی زبانی
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ماہرین ،تصاویر، ویڈیوز اور سیٹلائٹ امیجز کا
نومبر
اسرائیل کو لبنانی سرزمین سے دستبردار ہونا چاہیے: نجیب میقاتی
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کل رات
فروری
شام سے ملحقہ ترکی کی سرحد پر دھماکہ؛3 ترک فوجی ہلاک
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شام سے ملحقہ اس ملک
جنوری
صیہونیوں کی شاہد آفریدی کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش
?️ 20 جون 2024پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی حمایتیوں کے
جون