?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال زیربحث آئے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا۔
اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بحث کی جائے گی، اور قومی اسمبلی میں موجود عوامی نمائندے حکومت کو لائحہ عمل بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے قریب سیاحتی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے فوری بعد بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا تھا۔
اس کے بعد نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان سے تعلقات میں کمی کا اعلان کیا، حملے کی گیدڑ بھبکیاں دیں اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں بھارت کی اشتعال انگیزی پر غور کرنے کے بعد جوابی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پانی روکنے کو جنگ کے مترادف قرار دیا تھا۔
دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے تھے، اس وقت جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی قوتوں کے مابین صورتحال شدید کشیدہ ہے۔
اقوام متحدہ، یو این سلامتی کونسل، یورپی یونین، عرب اور ایشائی ممالک بھی پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔
پاکستان نے غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے، لیکن بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی نے جنوبی ایشیا کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
خواہش ہے اچکزئی کو ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے ایسا نہ کروں: فضل الرحمان
?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے
مارچ
صیہونیوں کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:جہاں ماہرین صہیونی معاشرے میں سیاسی استحکام کی واپسی اور آنے
جولائی
یمن کی جانب سے امریکی بحریہ کی تحقیر: واشنگٹن کی رسوائی کیسے ہوئی؟
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ مئی کے آغاز میں
جون
اسلام کی خاطر اب بیوی کے بغیر ولاگ بناؤں گا، ٹک ٹاکر اسد
?️ 19 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نو عمری میں شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والے
جنوری
الحشد الشعبی کی ایک او رشاندار کامیابی
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر
مارچ
سپریم کورٹ بار کا وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 27 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی
نومبر
کیا امریکہ غزہ میں جنگ روکنا چاہتا ہے؟
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن نے
مارچ
ایرانی ڈرون کے جعلی بیانیہ پر امریکہ میں تنازعہ
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: نیو جرسی پر نامعلوم اڑنے والی اشیاء کو دیکھنے سے
دسمبر